@rao.imran438: How to save a newborn goatkid بکری کے پیدہ ہونے والے بچوں کو مرنے سے کیسے بچایا جا سکتا ہے: بکری فارم کو کامیابی سے چلانے اور اس سے منافع کمانے کے لئے بکری کے بچوں کی دیکھ بھال اور ان کو مرنے سے بچانا بہت ضروری ہے۔ بد قسمتی سے ہمارے ملک میں بکریوں اور ان کے پیدہ ہونے والے بچوں پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی اور اس وجہ سے پیدہ ہونے والے بچوں کی شرح اموات بہت زیادہ ہے اور اسی وجہ سے بکری فارم ایک منافع بخش کام کی بجاۓ ایک ناکام بزنس بن کے رہ گیا ہے۔ بکری کے پیدہ ہونے والے بچے کی دیکھ بھال: دوسرے جانوروں کی طرح بکری میں بھی اللّه پاک نے یہ صفت رکھی ہے کہ وہ عام حالات میں اپنے بچے کا خیال رکھ سکتی ہے اور فارمر کے کام کو آسان بناتی ہے ایک اچھی بکری اپنے پیدہ ہونے والے بچے کو چاٹ کر صاف کرتی ہے اور ایک صحتمند بچہ تھوڑی دیر کے بعد خود کھڑا ہوتا ہے اور اپنی ماں کے تھنوں کو تلاش کر کے دودھ پینا شروع کر دیتا بکری ہر تھوڑی دیر بعد آواز نکال کر اپنے بچے سے بات کرتی ہے اور اس سے محبّت کا اظہار کرنے کے لئے اس کو چاٹتی رہتی ہے۔ اور اس طرح بچے اور ماں کے درمیان کا یہ رشتہ بچے کی نشونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پیدہ ہونے والے بچے کے لئے ماں کا دودھ جو شروع میں عام دودھ کی نسبت کچھ گاڑھا ہوتا ہے اس کو بولی یا کولیسٹرم کہا جاتا بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے جب بچہ یہ دودھ پیتا ہے تو اس کے اندر بیماریوں سے لڑنے کی طاقت پیدہ ہوتی ہے اس لئے بچے کو یہ دودھ لازمی پلانا چاہیے جتنا وہ آسانی کے ساتھ پی سکے۔ ایک ماہ کی عمر تک یہ بچہ دودھ پر رہتا ہے اس کے بعد کچھ چارہ اپنی ماں کے ساتھ کھانا شروع کرتا ہے جس سے اس کی اوجڑی بننا شروع ہوتی ہے اور پھر دو ماہ کی عمر تک یہ چارہ کھانا اور اس کو ہضم کرنا شروع کر دیتا ہے۔ یہ تو تھا ایک صحتمند بچے کا معاملہ لیکن بعض اوقات جب بچہ پیدہ ہوتا ہے اس کو زیادہ دیکھ بھال کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے جو بکری خود سے نہیں کر سکتی۔ وہ حالات جب بچے کو زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے : - جب بچہ کسی وجہ سے کمزور پیدہ ہوتا ہے تو اس صورت میں اس کو زندہ رہنے کے لئے بہت زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ - جب بہت زیادہ سردی یا بارش کے موسم میں بچہ پیدہ ہو اس موسم میں بچے کو گرم رہنے کے لئے اپنی طاقت لگانی پڑتی ہے اور کیونکہ وہ پہلے سے کمزور ہوتا ہے تو اس وجہ سے اس کا زندہ رہنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ایسے بچے کو ہمیشہ گرمائش مہیہ کرنی چاہیے اور موسم کے اثرات سے بچانا چاہیے۔ - بعض اوقات بکریاں اپنے بچوں کو۔ قبول نہیں کرتیں ایسا اکثر پہلی دفع بچہ دینے والی بکریاں کرتی ہیں۔ ایسے بچے کو دودھ پلانا بہت ضروری ہوتا ہے جو خود بکری کے ذریے یا دودھ نکال کر بوتل کے ساتھ دینا چاہیے۔ - جب بکری کمزور ہو یا بیمار ہو تو وہ اپنے بچوں کو دودھ نہیں پلا سکتی ایسے بچوں کے مرنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے ایسی حالت میں ان کو کسی دوسری بکری گاۓ یا ڈبے کا دودھ پلانا ضروری ہے۔ - جب بکری دو سے زیادہ بچے دے اس صورت میں اکثر دودھ کی مقدار کم ہو جاتی ہے اور بچے بھوکے رہ جاتے ہے ہیں اور بیمار ہو جاتے ہیں۔ایسی بکری کو اضافی غذا فراہم کر کے اس کا دودھ بڑھانا ضروری ہوتا ہے تاکہ سب بچوں کی غذائی ضرورت کو پورا کیا جا سکے ۔ - بچوں کے رہنے کے لئے علیحدہ جگہ کی فراہمی ضروری ہے ورنہ بڑ ے جانوروں کے ساتھ ان کے زخمی ہونے اور مرنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ - کمزور بچے بیماری کا جلدی شکار ہو سکتے ہیں اس لئے ان کو صاف ستھرا ماحول دینا ضروری ہے۔ بچے کی پیدائش کے فورن بعد کرنے والے ضرروی کام: - بچے کے پیدہ ہونے کی جگہہ کو صاف ستھرا ہونا چاہیے تاکہ پیدائش کے بعد وہ جراثیم کے حملے سے محفوظ رہ سکے۔ - بچے کی پیدائش کے بعد اس کو صاف کریں اس کی ناک کو صاف کریں اور دیکھیں کے وہ ٹھیک طرح سانس لے رہا ہے ۔ - بچے کی ناف کو کو ڈیڑھ انچ نیچے کاٹ دیں اور اس کو payodine یا ڈیٹول سے اچھی طرح صاف کر دیں۔ - بچے کو بکری کے سامنے رکھ دیں تاکہ وہ اس کو چاٹ سکے اور قبول کر لے۔ - بچے کو بکری کا پہلا دودھ پلائیں جتنا وہ آسانی سے پی سکے۔ - اس کے بعد بچے کو محفوظ جگہہ پر رکھیں۔ کچھ حفاظتی اقدامات: بکری جب چوتھے مہینے میں ہو تو اس کو ETV یا انتڑیوں کے زہر سے بچانے کی ویکسین لازمی لگانی چاہیے اس سے پیدہ ہونے والے بچے بھی محفوظ ہو جائیں گے ۔ - بچے کی پیدائش سے 12 گھنٹے کے اندر اس کو نمونیا سےبچاؤ کے لئے Encure10 کا ٹیکا انسولین والی سرنج جو 1 ml کی ہوتی ہے آدھا ml لگا دیں۔ -15 دن کے بعد اس کو Tribersen اور Aminovital کا ٹیکہ ملا کر انسولین والی سرنج سے 1 ml لگا دیں۔ تاکہ وہ دستوں کی ممکنہ بیماری سے بچ سکے۔ - ایک ماہ بعد بچے کی deworming کسی اچھی دوا سے کریں۔ - #raosahabcattles #goatfarming #bakripalan #learngoatfarming #goatkidcare .