@pcr5126: سنٹرل کرم قوم پاڑہ چمکنی کا گرینڈ جرگے کا مشترکہ اعلامیہ میں آپریشن مسترد، امن و تحفظ کا مطالبہ آج بمقام لسیانی بازہ قوم چمکنی کا مشترکہ قومی گرینڈ جرگہ منعقد ہوا، جس میں پاڑہ چمکنی کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں عوام، علماء کرام، نوجوانان اور قومی مشران نے شرکت کی۔ جرگے میں موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ شرکاء نے واضح پیغام دیا کہ ہمیں آپریشن نہیں، امن اور تحفظ چاہیے۔ اس موقع پر حضرت مولانا مفتی نور بادشاہ صاحب قوم چمکنی کا مشترکہ قومی اعلامیہ پیش کر رہے ہیں۔