@hhkhan73: اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی کونسل کا اجلاس مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کی زیرِ صدارت جاری ہے۔ اجلاس میں مرکزی سینئر نائب صدر داؤد خان اچکزئی، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد سلیم خان، سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور، سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی، مرکزی سیکرٹری مالیات سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان سمیت ملک بھر سے کونسل اراکین شریک ہیں۔ مرکزی کونسل کے اجلاس میں تھنک ٹینک، مرکزی کابینہ اور ورکنگ کمیٹی کے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی روشنی میں موجودہ سیاسی صورتحال، نئے صوبوں و انتظامی یونٹس اور پارٹی کے سیاسی مؤقف و بیانیے پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں تنظیمی امور، دیگر اہم معاملات اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر بھی غور کیا جائے گا۔ مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان اجلاس کے اختتام پر شام 5 بجے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے، جس میں چار روزہ مرکزی اجلاسوں میں کیے گئے اہم فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا۔ #AwamiNationalParty #AimalWaliKhan #anplovers🚩🚩🚩khpalaparty #ANP #foryoupage