@merijangnews: برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا بلھے شاہ ؒکے سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات شروع ممبر قومی اسمبلی سعد وسیم شیخ،ممبران صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری ، چوہدری محمد الیاس خاں گجر، ڈپٹی کمشنر محمدآصف رضا، ڈی پی او آفتاب احمد پھلران اورمحکمہ اوقاف کے اعلی افسران اور مقامی انتظامیہ نے تقریبات کا افتتاح مزار اقدس کو غسل دے کرکیا حضرت بابا بلھے شاہ ؒ نے رنگ و نسل سے بالا تر ہو کر رواداری، اخوت اور انسان دوستی کا پیغام دیا ہے‘ڈپٹی کمشنر محمدآصف رضا قصور(27اگست 2026ء) برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ و پنجابی شاعر حضرت سید عبداللہ شاہ المعروف حضرت بابا بلھے شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے 269 ویں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات شروع‘ممبر قومی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری برائے فنانس وریونیو میاں سعد وسیم شیخ،ممبر صوبائی اسمبلی وچیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری ، چوہدری محمد الیاس خاں گجر ایم پی اے، ڈپٹی کمشنر محمدآصف رضا ، ڈی پی او آفتاب احمد پھلران ، مینجر اوقاف قصور غلام مصطفیٰ، چیئرمین امور مذہبیہ کمیٹی عبد الطیف قادری اور ممبران ، محکمہ اوقاف کے اعلی افسران اور مقامی انتظامیہ نے عرس مبارک کی تقریبات کا افتتاح مزار اقدس کو غسل دے کر کیا۔ مزار حضرت بابا بلھے شاہ ؒکو 17 من خالص عر ق گلاب سے غسل اور صندل و دیگر عطریات سے معطر کیا گیا۔ملک و قوم کی ترقی و سلامتی،قدرتی آفات و بیماریوں سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے کہا کہ عرس پر آنیوالے زائرین کیلئے تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔بابا بلھے شاہؒ جیسی ہستیوں کے در پہ حاضری نصیب کی بات ہے۔ بابا بلھے شاہؒ سے مسلمانوں کیساتھ ساتھ دوسرے مذاہب کے لوگ بھی عقیدت رکھتے ہیں۔ اولیا ء کا فیضان ہے کہ پاکستان میں سانس لے رہے ہیں۔ اولیا ء اللہ کے مزارات سے روحانی و قلبی سکون ملتا ہے۔ بابا بلھے شاہ ؒ نے رنگ و نسل سے بالا تر ہو کر رواداری، اخوت اور انسان دوستی کا پیغام دیا ہے۔ ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلران نے کہا کہ ملک بھر سے آنے والے زائرین کی حفاظت کیلئے عرس مبارک پر سکیورٹی کے پول پروف انتظامات ہیں۔ تین لئیر سیکورٹی پر 2 ہزار سے زائد اہلکار تعینات جبکہ 150 سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے دربار شریف پر کئے گئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ ٭٭٭٭٭