@qm.quote.hub: کبھی سوچا ہے کہ کچھ لوگوں کو رات اتنی پسند کیوں ہوتی ہے؟ شاید اس لیے کہ رات میں دنیا خاموش ہو جاتی ہے۔ نہ کسی کے سامنے مسکرانے کی مجبوری، نہ ہر رشتے کو نبھانے کا دکھاوا، نہ لوگوں کی باتوں کا شور، نہ یہ فکر کہ کون کیا سوچے گا۔ پھر صبح ہوتی ہے... اور انسان دوبارہ اسی دنیا میں داخل ہوتا ہے جہاں دنیاداری نبھانی ہے، جہاں ہر بات سیدھی نہیں ہوتی، جہاں کچھ لوگ اپنا چہرہ بدل کر ملتے ہیں، جہاں محبت کے پیچھے مفاد اور تعلق کے پیچھے مطلب بھی چھپا ہو سکتا ہے۔ شاید اسی لیے منٹو کو صبح سے خوف آتا تھا۔ رات میں انسان خود ہوتا ہے، اور دن میں اسے دنیا کے لیے بہت سے کردار ادا کرنے پڑتے ہیں۔ مگر اس quote کی سب سے تلخ حقیقت یہ ہے کہ مسئلہ دن یا رات نہیں، وہ دنیا ہے جہاں انسان کو انسان سے زیادہ اپنے کردار پر بھروسہ کرنے میں مشکل ہونے لگتی ہے۔ کاش ایسا معاشرہ ہو جہاں صبح ہونے کا مطلب یہ نہ ہو کہ پھر سے چہرے بدلنے پڑیں۔ #fypppppppppppppppppppppppp #quotes #successquotes #unfreezemyaccount