@balouch5570: اے میرے رخصت ہو جانے والے شخص مجھے اس انتظار کا کیا کروں جی تمہارے ساتھ دیکھے ہوئے ان خوابوں کا کیا کروں۔ ان وعدوں کا کیا کروں جو ہم نے اپنے انکھوں میں بسائے تھے۔ ان لمحوں کا کیا کروں جن نے میں نے اپنے دل کی گہرائیوں میں ہمیشہ کے لیے مضبوط کر لیے تھے۔ اور ان باتوں کا کیا کروں جنہیں تم نے ہمیشہ ساتھ نبھانے کا نام دیا تھا۔ تم تو چلی گئی مگر ان سب کے دمہ داری میرے حصے میں چھوڑ گئی۔ اخر میں اکیلا ان یادوں ان وعدوں اور ان ادھورے خوابوں کا بوجھ کب تک اٹھاؤں؟ اتنی راہ کے مسافر بن کے مگر اپنی یادیں، اپنی محبت، اپنے خوشبو اور اپنی کمی میرے وجود میں ہمیشہ کے لیے چھوڑ گئی۔ کچھ لوگ زندگی سے تو چلے جاتے ہیں، مگر دل کی دنیا سے کبھی نہیں جاتے۔ وہ ہر دھڑکن میں زندہ رہتے ہیں، ہر خاموشی میں ملتے ہیں، ہر انسو میں بہتے ہیں، اور ہر رات ادھوری خواب بن کر انکھوں میں جاگتے رہتے ہیں۔