@muslimwrite123: بابا کے جانے کے بعد زندگی ایک دم بدل سی گئی ہے... ہر موڑ پر ان کی کمی محسوس ہوتی ہے، ان کا ہاتھ سر سے اٹھا تو اندازہ ہوا کہ باپ کا ہونا کتنے بڑے تحفظ کی چھتری تھا۔ یا رب! میرے بابا کو تو نے اپنے پاس بلا لیا، ان کی مغفرت فرما اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کر۔ اب ہمارے پاس صرف ہماری ماں ہے، جو ہمارے لیے باپ کا بھی کردار نبھا رہی ہے۔ ایسی ماں کے لیے ایک ہی دعا نکلتی ہے: "اے میرے پروردگار! ہماری ماں کا سایہ ہم پر ہمیشہ سلامت رکھنا، اسے ہم سے کبھی جدا نہ کرنا، کیونکہ اگر یہ بھی چلی گئی تو ہم بالکل تنہا ہو جائیں گے۔" آمین یا رب العالمین! 🤲💔 #EmotionalPoetry #MotherLove #FatherLove #capcut_edit #viralvideos