@harfishaq786: اگر آپ کو یہ شاعری یا پوسٹ پسند آئے تو لائک اور شیئر ضرور کریں، اور مزید خوبصورت اشعار کے لیے پیج کو فالو کریں۔ ❤️ Hashtags: #UrduPoetry #Harf-e-ishaq #DeepLines #SadPoetry #PoetryLovers
جاگی آنکھوں کے خواب ہوتے ہیں
کچھ تعلق عذاب ہوتے ہیں
کچھ مسائل کا مسئلہ یہ ہے
حل کرو تو خراب ہوتے ہیں
وہ بتاتا ہے انتظار ہے کیا
ہم جسے دستیاب ہوتے ہیں
ٹوٹنے تک یہ کچھ نہیں ہوتے
ٹوٹ جائیں تو خواب ہوتے ہیں
زیست کا پیٹ ہی نہیں بھرتا
خرچ ہم بے حساب ہوتے ہیں
تم حقیقت سمجھ کے ملتے ہو
لوگ سجاد سراب ہوتے ہیں
2026-09-05 05:14:42
0
To see more videos from user @harfishaq786, please go to the Tikwm
homepage.