بزم جس سے تھی تابندہ، واحسرتا
ہائے وہ شمعِ علم و ادب بجھ گئی
علم کی جس سے پائی تھی ہم نے ضیا
ہائے وہ شمعِ علم و ادب بجھ گئی
ظلمتوں میں تمازت سے جلتی رہی
لغزشِ پا کا شکوہ نہ پھر بھی کیا
نقش چھوڑے ہیں جس نے سبھی دیرپا
ہائے وہ شمعِ علم و ادب بجھ گئی
وہ محدث، مفسر، فقیہِ زماں
اور زبان و قلم کے دھنی، شہسوار
ذات جس کی تھی اک انجمن برملا
ہائے وہ شمعِ علم و ادب بجھ گئی
2026-08-28 19:04:52
0
To see more videos from user @_bilalbk9501_, please go to the Tikwm
homepage.