یا اللّٰه تمام اُمتِ مُسلِمہ کا نصیب بہت اعلیٰ ، بہت بہترین کردے ، ہمیشہ ہمارے والدین کی ، اپنوں کی دعاؤں اور شفقت کا سایہ ہمارے سر پر سلامت رکھنا ۔ یا اللّٰه ہم سب کو بہت زیادہ لمبی ، خوشیوں بھری ، کامیابیوں بھری ، پرسکون ، صحت مند زندگی عطاء فرمادے ، ہمیں ہمیشہ ہر دکھ ، بیماری ، پریشانی ، تکلیف ، شیاطین ، دشمنوں اور اپنے نفس کے شر سے محفوظ رکھنا ، ہماری ہر دُعا و حاجات پوری فرمانا ، یا اللّٰه ہمیں کبھی بھی اپنے سوا کسی کا محتاج نہ ہونے دینا ۔ ہماری زندگیوں میں آسانیاں پیدا فرمانا ، ہمیں ہمیشہ اپنی رحمتوں ، برکتوں کے سائے میں رکھنا ، یا اللّٰه ہم سب کے دل میں ادائیگیِ نماز ، تلاوتِ قرآن مجید اور نیکیاں کرنے کی خواہش پیدا فرمانا ، ہماری تمام عبادتوں میں لزت و سکون پیدا فرمادے ، ہم سب کو مکمل عبادت گزار و پرہیزگار مسلمان بنادے ، ہماری تمام عبادتوں کو قبول فرمانا ، یا اللّٰه ہم سب کو اپنا ، اپنے پاک گھر اور نبی کریم ﷺ کا دیدار کروادے ۔ اور نبی کریم ﷺ کی شفاعت و ساتھ عطاء فرمادے ۔ آمین ثم آمین یارب العالمین 🤲🏼