@offlinefeelings04: @𝟐𝟕.𝟎𝟓.𝟐𝟎𝟐𝟒 ᥫ᭡ میں کمزور نہیں تھا، مجھے ہرانے والا میرے دل کے بہت قریب تھا۔ 💔 میں دنیا کے ہر دکھ کا مقابلہ کر سکتا تھا، مگر اپنوں کی بے رخی نے مجھے اندر سے توڑ دیا۔ جس شخص پر سب سے زیادہ بھروسہ کیا، اسی کے بدل جانے نے مجھے خود سے بھی دور کر دیا۔ غیروں کے دیے ہوئے زخم وقت کے ساتھ بھر جاتے ہیں، مگر اپنوں کے دیے ہوئے درد عمر بھر ساتھ رہتے ہیں۔ میں ہارا نہیں تھا، بس اس شخص کے سامنے خاموش ہو گیا جسے میں ہر حال میں اپنا سمجھتا تھا۔ کچھ لوگ محبت کا یقین دلا کر دل میں ایسی جگہ بنا لیتے ہیں جہاں سے ان کا نکلنا زندگی بھر ممکن نہیں ہوتا۔ آج بھی مسکرا لیتا ہوں، مگر دل جانتا ہے کہ وہ پہلے والی خوشی اور بے فکری کہیں بہت پیچھے رہ گئی ہے۔ بس افسوس اتنا ہے کہ جسے اپنی دنیا سمجھ کر سب کچھ دیا، آخرکار اسی نے مجھے اپنی دنیا سے نکال دیا۔ 💔