@maryam005m: سلام اُن آنکھوں پر، جنہوں نے اپنے محبوب کو کسی اور کے محبوب کا محبوب بنتے دیکھا… دل نے چاہا کہ سب کچھ چھین لے، مگر محبت نے اُسے صبر سکھا دیا۔ وہ جانتا تھا کہ جسے وہ اپنی دنیا سمجھتا ہے، اُس کی دنیا میں کوئی اور آباد ہے؛ پھر بھی اُس نے اپنے حصے کا درد خاموشی سے قبول کر لیا۔ نہ کوئی شکوہ کیا، نہ محبت کو بدنام کیا، نہ کسی کے راستے میں آیا… بس اپنی آنکھوں کے آنسوؤں کو چھپا کر، دل کے زخموں کو سینے میں دفن کر کے، محبوب کی خوشی کے لیے خود کو تکلیف دیتا رہا۔ کچھ محبتیں پانے کے لیے نہیں ہوتیں، کچھ محبتیں صرف صبر کرنے، خاموش رہنے اور دل سے دعا دینے کے لیے ہوتی ہیں۔ 🥀❤️🩹