@imrankhanarmy01: لکی مروت میں صورتحال انتہائی تشویشناک صورت اختیار کر چکی ہے، جہاں ایک ٹریفک اہلکار کی قیادت میں پولیس امن کمیٹی نے ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر کے دفاتر کو تالے لگانے کے بعد مرکزی شاہراہ بھی بند کر دی ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ ان اہلکاروں کی جانب سے طالبان طرز کی ایک متوازی حکومت، متوازی پولیس، اور متوازی انتظامی و عدالتی نظام قائم کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ، چیف سیکرٹری عوام کے ٹیکسوں سے لاکھوں روپے کی تنخواہیں اور مراعات تو حاصل کر رہے ہیں، لیکن صوبائی پی ٹی آئی حکومت اس سارے معاملے سے مکمل لاتعلق نظر آتی ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت، گورنر اور وفاقی وزیر داخلہ کی خاموشی بھی سوالیہ نشان ہے، جنہوں نے اس نازک صورتحال پر اب تک کوئی نوٹس نہیں لیا۔#ptiarmy1🔥 #foryoupge #news #imrankhan #fyp