@itxme_mb1: کبھی کبھی انسان زندگی سے اس قدر تھک جاتا ہے کہ نہ کسی چیز کی خواہش باقی رہتی ہے، نہ کسی خوشی کا انتظار۔ بس دل چاہتا ہے کہ کچھ دیر کے لیے یہ سب شور ختم ہو جائے، ذہن کو سکون ملے اور دل پر رکھا ہوا بوجھ ذرا ہلکا ہو جائے۔ انسان بظاہر زندہ رہتا ہے، مسکراتا بھی ہے، مگر اندر کہیں بہت گہری خاموشی چھا جاتی ہے۔ کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں جب زندگی گزارنا نہیں، صرف خود کو سنبھالنا ہی سب سے مشکل کام لگتا ہے۔ 🥀🖤۔۔۔ #tiktok