@umarwrites2019: کاش ننھے صحابی ابو عمیر رضی اللہ عنہ کی طرح میرے پاس بھی ایک چڑیا ہوتی، جس سے میں مانوس ہوتا کھیلتا، دل لگی کرتا اور وہ اچانک وفات پا جاتی، تو میں اس کے فراق و ہجر میں روتا اور رسول اللہ اللہ مجھے غمزدہ دیکھ کر میری دلجوئی کرتے اور فرماتے، تمھاری چڑیا نے یہ کیا کر دیا ؟؟ اس نے بالکل بھی اچھا نہیں کیا ..... میں یہ سنتا اور دیوانہ وار آپ سے لپٹ کے زار زار رو پڑتا ۔۔۔