@fca119: صبح کی اسمبلی دن کا خوبصورت آغاز ہے۔ اسمبلی میں دعا، تلاوتِ قرآن، نعت اور اچھی نصیحت کی جاتی ہے۔ طلبہ کو نظم و ضبط، صفائی، وقت کی پابندی اور اچھے اخلاق کا درس دیا جاتا ہے۔ ہمیں اسمبلی کے دوران خاموشی اور توجہ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ آج کی محنت ہی کل کی کامیابی ہے۔