@benammohbt2: کبھی کبھی رات صرف سونے کے لیے نہیں آتی، بلکہ وہ انسان کو اس کے اُن دکھوں کے سامنے لا کھڑا کرتی ہے جنہیں وہ دن بھر مسکراہٹ کے پیچھے چھپاتا رہتا ہے۔ کچھ راتیں ایسی ہوتی ہیں جب آنکھیں بند ہوتی ہیں مگر دل جاگ رہا ہوتا ہے۔ انسان بستر پر خاموش لیٹا رہتا ہے، مگر ذہن میں گزرے ہوئے لمحے، بچھڑے ہوئے لوگ اور ادھوری خواہشیں شور مچا رہی ہوتی ہیں۔ کاش کوئی ہماری ان خاموش راتوں کا حساب پوچھے، تو شاید اسے معلوم ہو کہ ہم کتنی بار اندر سے ٹوٹ کر سوئے ہیں۔ کتنی بار آنکھوں میں آنسو لیے خود کو تسلی دی، کتنی بار کسی کی یاد میں دل بھاری ہوا اور کتنی بار صبح ہونے کا انتظار کیا۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم سو گئے، مگر حقیقت یہ ہے کہ ہم ہر رات خود کو تھوڑا سا سمجھا کر، تھوڑا سا بہلا کر اور بہت کچھ دل میں دفن کرکے سوتے ہیں۔#khamoshzakham #sadpoetry #foryp