@mor_pakistan: وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کا مارشلنگ یارڈ پپری کا تفصیلی دورہ وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے مارشلنگ یارڈ پپری کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے یارڈ کا معائنہ کیا اور آپریشنل سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر کو مارشلنگ یارڈ میں دستیاب سہولیات، جاری ترقیاتی کاموں اور آپریشنل امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے پپری مارشلنگ یارڈ میں قائم کنٹینر ٹرمینل کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ حکام سے تعمیراتی کام کی پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ محمد حنیف عباسی نے ہدایت کی کہ کنٹینر ٹرمینل کا تعمیراتی کام 30 ستمبر تک ہر صورت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے فریٹ سیکٹر میں بہتری کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرنے پر بھی زور دیا۔ وفاقی وزیر نے فلیٹ کنٹینرز اور بوگیوں کی اوورہالنگ کے کام کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو خود انحصار بنانے اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی آپریشنل صلاحیت میں اضافہ کیا جائے تاکہ وقت اور وسائل کی بچت ممکن ہو سکے۔ وزیرِ ریلوے نے پپری یارڈ میں ویلڈنگ کے کام کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ دورے کے دوران وفاقی وزیر نے گینگ مینوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو گینگ مینوں کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیرِ ریلوے کے دورے کے موقع پر چیئرمین ریلوے، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

mor_pakistan
mor_pakistan
Open In TikTok:
Region: PK
Friday 28 August 2026 13:04:33 GMT
2210
78
2
2

Music

Download

Comments

mahboobhassan64
mahboobhassan735 :
شکریہ وزیر صاحب ۔ اپنے افسروں کو پابند کریں'کے وھ رےل سے سفر کیا کریں تاکہ سب حالات سے واقف ھوں۔
2026-08-28 13:54:50
0
qadeer_ch_007
QADEER_CH_007 :
👍👍👍
2026-08-29 10:14:30
0
To see more videos from user @mor_pakistan, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About