جنوری 2026 کا ایسا واقعہ جسے میں اپنی زندگی میں کبھی نہیں بھول سکتا -سخت سردی کی وہ رات تھی جب میں گھر پر اکیلا تھا اور تمام گھر والے کسی کام سے کہیں گئے ہوئے تھے تو ویسے مجھے درود پاک پڑھنے کی عادت تھی تو اس رات خاص طور پر میں اونچی آواز سے گھر میں درود پاک پڑھنے لگا- یعنی آواز اتنی اونچی تھی کہ میرے کمرے میں گونجنے لگی اور درود پاک پڑھنے کا مجھے بہت سرور مل رہا تھا -پھر جب مجھ کو نیند آگئی تو میں سو گیا تو میں کیا دیکھتا ہوں کہ ہمارے گھر کے دروازے کے باہر ایک عجیب قسم کی سواری کھڑی ہے یعنی ایسی سواری میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھی تھی - جب میں نے اس سواری کے سامنے جا کر سامنے والی طرف سے دیکھا تو اس پر مجھے دو شخصیات نظر آئیں سفید لباس میں سفید عمامہ شریف اور اور ان کے چہرے پر داڑھی مبارک بھی تھی-اس کے بعد میں اس سواری کے پچھلی والی سائیڈ پر جا کے دیکھا -تو وہاں صرف ایک شخصیت تشریف فرما تھی۔ سفید لباس میں ملبوس اور امامہ شریف باندھا ہوا تھا چہرے پر داڑھی مبارک تھی- چہرہ مبارک دیکھتے ہی پہچان گیا تھا یہ تو ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہیں صرف تقریبا پانچ سیکنڈ کی زیارت کے بعد فورا میری آنکھ کھل گئی -اس واقعے کو یاد کر کے اب بھی میری آنکھیں نم ہو جاتی ہیں کہ مجھ گنہگار پر اتنا کرم یقینا یہ اس رات درود پاک پڑھنے کی وجہ سے کرم ہوا -اللہ پاک ہم سب کو درود پاک پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین🤲 - اللہم صلی علی سیدنا محمد وعلی آلہ وصحبہ وسلم 🌹