@chairmanzahoorhamad: چیئرمین ظہور احمد خان اتمان خیل نے تجارت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تجارت ایک باعزت اور حلال ذریعۂ روزگار ہے۔ انہوں نے انبیاء کرام علیہم السلام اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انبیاء کرام اور صحابہ کرام نے بھی محنت، روزگار اور تجارت کو اختیار کیا اور ہمیں بھی حلال روزی کمانے، محنت کرنے اور اپنے کاروبار کو آگے بڑھانے کی ترغیب ملتی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ہنر سیکھیں، کاروبار اور تجارت کی طرف آئیں اور اپنے لیے باعزت روزگار کے مواقع پیدا کریں۔ ایک کامیاب کاروبار نہ صرف اپنے مالک بلکہ دوسرے لوگوں کے لیے بھی روزگار کا ذریعہ بنتا ہےچیئرمین صاحب نے کہا کہ ہمیں اپنے علاقے میں تجارت اور کاروبار کو فروغ دینا چاہیے تاکہ نوجوان بے روزگاری سے بچیں اور معاشرے کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں آخر میں انہوں نے آصف خان کے اس نئے قدم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاللہ تعالیٰ آصف خان کے اس نئے قدم میں برکت عطا فرمائے، انہیں کامیابی دے، ان کے کاروبار میں خیر و برکت پیدا فرمائے اور اسے علاقے کے لوگوں کے لیے روزگار اور خوشحالی کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔#viralvideo