@nature_c1ick: کبھی کبھی کسی کی خوشی کے لیے پیچھے ہٹ جانا شکست نہیں، بلکہ محبت کی سب سے خاموش شکل ہوتی ہے۔ اگر ہماری موجودگی کسی کی زندگی کو الجھا رہی ہو، اور ہماری غیر موجودگی سے اُس کے راستے آسان ہو رہے ہوں، تو پھر ضد میں کھڑے رہنے سے بہتر ہے کہ خاموشی سے راستہ چھوڑ دیا جائے۔ ہر رشتہ منزل تک پہنچانے کے لیے نہیں ہوتا، کچھ رشتے ہمیں یہ سکھانے آتے ہیں کہ کب کسی کا ہاتھ تھامنا ہے اور کب اُسے آزاد کر دینا ہے۔ دل تو چاہتا ہے کہ انسان اپنا مقام بنائے رکھے، مگر کبھی کبھی عزتِ نفس یہی کہتی ہے کہ جہاں ہماری ضرورت ختم ہو چکی ہو، وہاں اپنی موجودگی مسلط نہ کی جائے۔ کسی کے آگے بڑھنے کے لیے اگر ہمارا ایک قدم پیچھے ہٹنا ضروری ہے، تو پھر حساب دو قدم کا نہیں ہونا چاہیے... پورا راستہ چھوڑ دینا چاہیے۔🥀#creatorsearchinsights #foryou #nature #