@dr.hammad34: الحمدللہ! آج 27 اگست 2026 کو ہمارے اسٹوڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جو سٹال اوینٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل ہوئی۔ صدر ڈاکٹر حماد، چیئرمین ملک توصیف، وائس پریزیڈنٹ، جنرل سیکریٹری افتخار، ہمارے قائد شاہ صاحب، تمام ایونٹ آرگنائزرز اور کیبنٹ کے تمام ممبران کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے اپنی محنت، وقت اور بھرپور تعاون سے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ الحمدللہ! سب کی محنت کی وجہ سے یہ پروگرام نہایت کامیاب رہا۔ ان شاء اللہ آگے بھی ہم ایسے شاندار اور دلچسپ ایونٹس کا انعقاد کرتے رہیں گے، جن سے طلبہ کو فائدہ بھی حاصل ہو اور ان کی دلچسپی اور حوصلہ افزائی بھی ہو۔ یہ کامیابی ہماری پوری ٹیم کے اتحاد، محنت اور تعاون کا نتیجہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اسی جذبے کے ساتھ طلبہ کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ #growmyaccount✅♥️♥️♥️#الحمدللہ #♥️♥️ #ایونٹ #Hammad♥️♥️