@soniyab34: 💔 وہ بیٹی جو میکے میں 🥹ہنستی تھی کبھی، اب آنکھوں میں نمی لیے مسکراتی ہے۔ کوئی پوچھے تو کہہ دیتی ہے، "میں ٹھیک ہوں" اور دل ہی دل میں ٹوٹ جاتی ہے۔💔😔 وہ اپنے درد کا قصہ نہیں کہتی، کہیں ماں کی آنکھ نہ بھر آئے،🥺 کہیں باپ کا دل نہ ٹوٹ جائے،❤️🩹 اسی لیے ہر زخم چھپا کر وہ اپنا گھر بسانے چلی جاتی ہے۔🫠 وہ بیٹی بھی تو انسان ہے، اسے بھی محبت، عزت اور سکون چاہیے، صرف یہ کہہ دینا کافی نہیں کہ "بیٹی، اب وہی تمہارا گھر ہے"— گھر وہ ہوتا ہے جہاں دل محفوظ رہے۔ اور یاد رکھنا، بیٹی کا خاموش رہنا ہمیشہ اس کی رضامندی نہیں ہوتا، کبھی وہ صرف اپنے ماں باپ کی خاطر اپنا درد خاموشی میں دفن کر دیتی ہے۔ 💔