@masoompari885: پاکیزہ ترین محبت شاید یہی ہوتی ہے کہ تم کسی ایک شخص سے بے حد محبت کرو، اور پھر اس کی خوشی کو اپنی خواہشوں سے اوپر رکھ دو۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ وہ کبھی تمہارا نہیں ہو سکتا، کہ اس کے نصیب میں تمہارا نام نہیں لکھا، پھر بھی دل میں کوئی شکوہ نہ رکھو۔ کیونکہ محبت صرف پانے کا نام نہیں، محبت تو کبھی کبھی خاموشی سے دور کھڑے ہو کر کسی کی مسکراہٹ دیکھنے اور دل ہی دل میں شکر ادا کرنے کا نام ہے۔ وہ خوش ہو… بس یہی دعا رہ جائے، اور یہی محبت کی سب سے خوبصورت پہچان بن جائے۔ 🤍