@pmln.kp.official: آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیر اعظم بیرسٹر افتخار گیلانی نے اسمبلی اجلاس میں اپنی پہلی تقریر کے دوران وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام اور قائد حزب اختلاف خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے لیے انجینئر امیر مقام اور ڈاکٹر عباداللہ خان کی بھرپور سیاسی جدوجہد، انتھک کاوشوں اور انتخابی مہم میں فعال کردار کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔