@kainat_0800: زندگی میں ایک وقت ایسا ضرور آتا ہے جب انسان شکایت کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ نہ کسی کے بدلنے پر حیرت ہوتی ہے، نہ کسی کے چھوڑ جانے پر سوال۔ بس ایک خاموش سی سمجھ آ جاتی ہے کہ ہر تعلق ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتا، ہر وعدہ نبھایا نہیں جاتا، اور ہر اپنا آخر تک اپنا نہیں رہتا۔ پھر انسان لوگوں کو روکنے کے بجائے انہیں جانے دیتا ہے، کیونکہ اسے سمجھ آ جاتی ہے کہ زبردستی رکنے والے کبھی دل سے ساتھ نہیں ہوتے۔ عجیب بات ہے، وقت سب کچھ سکھا دیتا ہے، مگر کچھ سبق ایسے ہوتے ہیں جن کی قیمت انسان اپنی مسکراہٹ سے ادا کرتا ہے۔ ہوتا ہے، چلتا ہے، دُنیا ہے… بس انسان پہلے جیسا نہیں رہتا۔