@nadeemtabish02: کئی ہفتے وینٹیلیٹر پر رکھنے کے بعد گزشتہ رات ڈاکٹرز نے فخر عباس کی طبعی موت کا اعلان کر دیا اور وہ اپنے چاہنے والوں کو اداس چھوڑ کر ابدی منزل کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔ آئیے دعا کریں کہ اللہ پاک انہیں محبوب بندوں کی صف میں جگہ عنایت فرمائے۔ امین یہ احباب اور لواحقین کے لئے کڑا وقت یے ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون فخر عباس کی نماز جنازہ آج ہی ، بروز ہفتہ 29 اگست ڈیرہ معمورہ، خانقاہ ڈوگراں ( پنجاب ، پاکستان) میں دن گیارہ بجے ادا کر دی جائے گی۔ فخر عباس چلے گئے لیکن ان کا تذکرہ یہاں شاید ہمیشہ رہے۔ ایک تو لاہور کے حوالے سے ان کا ایک شعر ضرب المثل بن چکا ہے ان کی شخصیت کا دوسرا ناقابل فراموش پہلو ان کا محبت آمیز طرز حیات تھا۔ ڈاکٹر تھے اور علامہ اقبال میڈیکل کالج سے وابستہ تھے۔ اس حیثیت میں سیکروں شعرا و ادبا اور مستحقین کی بے پناہ مدد کیا کرتے تھے لیکن اپنی جان لیوا بیماری سے دنیا کو بے خبر رکھا ہوا تھا۔24 جولائی 2026 کوانہوں نے پہلی بار اپنی ٹائم لائن پر یہ اشارہ دیا ہے پل بھر میں دنیا بھی اندھیر لگتی کہ بیمار پڑتے نہیں دیر لگتی اس کے بعد وہ صرف چار ہفتے زندہ رہ پائے اور اس میں بھی بیشتر وقت مصنوعی طبی آلات کے رہین منت ریے۔ فخر عباس کے بارے میں مزید بتانے سے پہلے آپ کو یہ یاد دلانا ضروری ہے کہ ان کے بچے ابھی تک درمیانے درجے کے تعلیمی مراحل میں ہیں۔ انہیں ہم سب کی دعاؤں اور عملی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ فخر عباس 27 جنوری 1978 سرگودھا ( پاکستان ) میں پیدا ہوئے اور اٹھائیس اگست 2026 کو لاہور میں وفات پائی ہائی۔ سنہ 2000 کے بعد منظر پر آنے والے شعرا میں ہلکی پھلکی رومانی اور ظریفانہ شاعری کے امتزاج سے نمایاں ہو یے ۔ زیادہ تر غزل۔اور قطعہ کہتے تھے تاہم ان کے اشعار مقبول عام تھے۔ ان کے صرف دو شعری مجموعے چھپے اور وہ بھی بہت مقبول ہوئیں۔ لاہور کے حوالے سے کہا گیا ان کا یہ شعر ان کی شناخت بنا یہ جو لاہور سے محبت ہے یہ کسی اور سے محبت ہے ان کے کچھ اور عمدہ اشعار درج ذیل ہیں دیکھا بس اک دفعہ اسے میں نے قریب سے پھر اہل شہر نے مری آنکھیں نکال دیں کچھ وہ بھی سمجھنے کا تکلف نہیں کرتے کچھ ہم نے زباں سے کبھی کہہ کر نہیں دیکھا جب سے اس کی آنکھ میں آنسو دیکھے ہیں تب سے مجھ کو پانی سے ڈر لگتا ہے میرا شعر چرا کر تم نے شعر کہا رشتے میں اب باپ تمہارا لگتا ہوں سر پر یہ جو چھت کا سایہ ہوتا ہے دیواروں نے بوجھ اٹھایا ہوتا ہے شاید میری جیت اسی میں ہوتی ہے اس کے آگے ہارا ہارا لگتا ہوں نظم (یاد ) آج بھی جب میں بائیک پہ بیٹھوں آج بھی میرے پہلو پہ اک ہاتھ دکھائی دیتا ہے آج بھی میرے کانوں کو اک گیت سنائی دیتا ہے آج بھی کوئی زلف مرا دل خوشبو سے مہکاتی ہے یاد کسی کی آج بھی میرے پیچھے بیٹھ کے جاتی ہے امید قوی ہے کہ فخر اپنے کام کے باعث یاد د رکھے جائیں گے اگرچہ ان کا انکسار ،کشادہ دلی اور خدمت خلق بھی ناقابل فراموش ہیں۔ رحمان حفیظ . . . . . . . . #drfakharabbaspoetry #yejolahoresemohabbathai #ڈاکٹرفخرعباس💔 #todaytrendingpoetry #drfakharabbasdeath💔 . . . . . . 💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔

طابی
طابی
Open In TikTok:
Region: PK
Saturday 29 August 2026 02:05:09 GMT
257467
22643
256
1963

Music

Download

Comments

user92594461852751
Ammar :
his eyes said all his condition
2026-08-29 15:51:44
1
theneonow
TheNeo :
He did mbbs from Allama Iqbal medical college.. Sargodha sy ay thy or lahore k ho k reh guy thy💔
2026-08-29 09:38:43
8
rizvi8241
Rizvi :
محبت ❣️
2026-08-29 04:13:12
87
alinakiran_40
Alina🩺 :
u'll always be missed Sir 😭
2026-08-29 16:47:55
0
muhammadsaqibsale4
Muhammad Saqib Salee :
he is Dr fakhar Abbas Dr. in Jinnah hospital pathology department 11 bjy janaza tha.....
2026-08-29 13:18:06
1
ghulamqambarjoiya
Ghulam Qamber :
ohooo very sad news bahut achy insan thy
2026-08-29 08:42:26
1
chadhergroup009
چوہدری آیان چدھڑ 😎🏴‍☠️🚩 :
ya hamery gaon ky ha
2026-08-29 11:31:08
6
anmolanoosh
انموA Lنوش :
کس قدر معصوم انسان تھا یہ اود شائد اداس بھی
2026-08-29 05:06:28
17
malik.ali.shan00
~•`ALI 😊 :
2026-08-29 17:06:16
2
gghhghhhgfmfmdkk
Zahra shahzadi🥰 :
muj yaqeen nahi ay raha
2026-08-29 13:35:55
2
khial_shahid
خیال شاہد :
ooh... Buht afsos hua Fakhar sahb ka** Allah pak darjaat buland frmye** Aameen
2026-08-29 08:20:13
8
ali.bodybuilder
Ali Bodybuilder :
Rest in Peace
2026-08-29 03:25:17
0
fz_rajput
FZ_Rajput :
کچھ استاد صرف استاد نہیں ہوتے وہ ہماری زندگی کا ایک خوبصورت حصہ بن جاتے ہیں۔ سر بھی میرے لیے انہی بہترین اساتذہ میں سے ایک تھے ان کی شفقت ان کا پڑھانے کا انداز اور ان کی باتیں ہمیشہ یاد رہیں گی اللہ تعالیٰ میرے محترم استاد ڈاکٹر فخر عباس صاحب کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین 🤲💔
2026-08-29 11:28:31
7
alfurrehmanborana
Alf ur Rehman Borana🇵🇰❣️🇶🇦 :
اللہ پاک درجات بلند فرماۓ
2026-08-29 06:22:12
3
zawarehussain5tanii
زوارِ حُسین ابنِ علی (ع)🙏💞🧬 :
اللہ پاک لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اس کو شفاعت محمد و آل محمد نصیب فرمائے آمین یا رب العالمین 🤲💕
2026-08-29 05:33:03
6
zeeshan.sarwar16
zeeshan sarwar :
إِنَا لِلَهِ وَإِنَا إِلَيْهِ رَاجِعُونَڈاکٹر فخر عباس صاحب کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اللہ پاک اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲
2026-08-29 07:02:45
7
user285822874
ranashikai :
Allah unhyn jawar e rehmat mein jaggah atta farmayn aameen
2026-08-29 08:52:37
2
saqiisail
ساقی ⚜ سیال 🌸 :
ان للہ وان الیہ راجعون
2026-08-29 09:08:05
1
its.gul062
It’s gul :
Uncle Fkhr kb fot hwe
2026-08-29 07:56:08
1
tanveerahmed0691
tanveer ahmed :
2026-08-29 15:11:28
2
ali_hamdan14
Ali_Hamdan :
he was a nice person ALLAH pak maghfirat farmaen ameen
2026-08-29 09:00:09
2
humairahumi64
عامر کی شہزادی :
ساری خوشیاں ملا کر دیکھی ہیں تیرے جانے کا غم زیادہ ہے 😭😭😭😭😭😭😭
2026-08-29 11:10:38
1
To see more videos from user @nadeemtabish02, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About