@officialabubakkarswati: @Malak naik zada swati @majorsahib109 یو پشتون کے مشرانوں کی جرگہ کوششیں رنگ لے آئیں، سوراب بورڈ واقعے پر فریقین میں صلح کراچی: سوراب بورڈ کے قریب پٹرول پمپ پر پیش آنے والے واقعے کے بعد یو پشتون کے مشرانوں کی جانب سے منعقدہ جرگے میں اہم پیش رفت ہوئی، جہاں تمام مشران اور معززین کی مشترکہ کوششوں سے دونوں فریقین کے درمیان الحمدللہ باہمی صلح ہوگئی۔ صلح کے موقع پر سیاسی، سماجی، قبائلی اور مذہبی شخصیات سمیت علاقے کے معزز مشران نے شرکت کی۔ جرگے میں آغا جلیل خان، حاجی بادشاہ خان، حاجی لیاقت قادر مندوخیل، ڈاکٹر خان کلیجی، حنیف لالہ، شہزاد آفریدی، مفتی عمیر، ہارون خٹک، ڈی ایس پی اورنگزیب خٹک، شو علی، وڈیرہ طالب گوپانگ، ملک نیک زادہ سواتی، سید خادم علی شاہ، گل ولی خان آفریدی سمیت دیگر معززین شریک ہوئے۔ جرگے کے دوران فریقین کے مؤقف کو سننے کے بعد مشران نے گفت و شنید، برداشت اور باہمی احترام کے ذریعے معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کیا۔ اس موقع پر ایک فریق کی جانب سے اللہ تعالیٰ کی رضا اور امن و بھائی چارے کی خاطر دوسرے فریق کو معاف کر دیا گیا، جسے جرگے میں موجود تمام مشران نے قابلِ تحسین اقدام قرار دیا۔ مشران کا کہنا تھا کہ پختون معاشرے کی روایات میں جرگہ، معافی، درگزر اور بھائی چارے کو ہمیشہ اہم مقام حاصل رہا ہے۔ معمولی اختلافات کو دشمنی میں تبدیل کرنے کے بجائے باہمی مشاورت اور جرگے کے ذریعے مسائل کا حل نکالنا ہی امن اور اتحاد کی ضمانت ہے۔ جرگے میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ آئندہ بھی کسی بھی اختلاف یا تنازعے کو بڑھنے سے پہلے مشران کے ذریعے بات چیت اور افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ معاشرے میں امن، بھائی چارہ اور باہمی احترام کی فضا برقرار رہے۔ آخر میں تمام مشران نے صلح کے اس مثبت اقدام پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس صلح کو پائیدار بنائے، دونوں خاندانوں کو اتفاق و محبت عطا فرمائے اور تمام مشران و عوام کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین ثم آمین۔#naikzadaswati786 #malaknaikzadaswati #ملک_نیک_زادہ_سواتی #سوات_قومی_اتحاد #صدر_سوات_قومی_اتحاد_کراچی