@shahrukh6662: ایچ آر سی پاکستان کا پمز اسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت پر اظہارِ تشویش، شفاف تحقیقات اور فائر سیفٹی آڈٹ کا مطالبہ کراچی (اسٹاف رپورٹر) — ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان (ایچ آر سی پاکستان) نے اسلام آباد کے پاکستان انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں مبینہ طور پر 14 نومولود بچوں کی ہلاکت کے واقعے اور کراچی سمیت ملک بھر میں بڑھتے ہوئے حفاظتی حادثات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مؤقف ایچ آر سی پاکستان کے چیئرمین جمشید حسین کی زیر صدارت منعقدہ ایک اہم ہنگامی اجلاس کے بعد جاری کردہ پریس ریلیز میں سامنے آیا۔ اجلاس میں ایڈووکیٹ کامران صدیقی، ڈاکٹر محبوب نوناری، میڈم جویریہ، بشیر احمد درس، اسما ساجد، تنزیلہ خرم اور ڈاکٹر شاہ رخ خان نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر پمز اسپتال کے جاں بحق ہونے والے نومولود بچوں کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں۔ ایچ آر سی پاکستان کے رہنماؤں نے حکومت سے چند فوری اور اہم مطالبات پیش کیے ہیں: * شفاف تحقیقات: پمز اسپتال میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور غفلت برتنے والے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ * جامع فائر سیفٹی آڈٹ: ملک بھر کی کثیر المنزلہ تجارتی و رہائشی عمارتوں، مارکیٹوں، سرکاری و نجی اسپتالوں اور اسکولوں کا فوری اور مکمل فائر سیفٹی آڈٹ کرایا جائے۔ * رہائشی علاقوں کے اداروں کا معائنہ: رہائشی علاقوں میں قائم اسکولوں اور کلینکس کی عمارتوں کا معائنہ کر کے آتشزدگی سے بچاؤ کے انتظامات کو لازمی بنایا جائے۔ * تعلیمی نصاب میں شمولیت: طلبہ کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار کرنے کے لیے تعلیمی نصاب میں فائر سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس کے مضامین شامل کیے جائیں۔ * فائر ٹینڈرز میں اضافہ: کراچی سمیت ملک بھر میں فائر ٹینڈرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، ہر فائر اسٹیشن پر کم از کم 2 فائر ٹینڈرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق فی ایک لاکھ آبادی پر 1 فائر ٹینڈر فراہم کیا جائے۔ * قومی حفاظتی پالیسی: شہریوں، مریضوں اور طلبہ کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایک مؤثر قومی پالیسی مرتب کی جائے۔ چیئرمین جمشید حسین کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور معصوم بچوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ ایچ آر سی پاکستان نے میڈیا سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس اہم انسانی مسئلے کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں۔ #HRCPakistan #HumanRightsCouncilOfPakistan #PIMS #PIMSIslamabad #Newborns #JusticeForNewborns #FireSafety #FireSafetyAudit #HospitalSafety #PublicSafety #PatientSafety #EmergencyResponse #FirePrevention #Accountability #TransparentInvestigation #RightToLife #ChildRights #Karachi #Islamabad #Pakistan #NationalSafetyPolicy #ProtectLives #SafetyFirst #انسانی_حقوق #شفاف_تحقیقات #فائر_سیفٹی #جوابدہی

Shah Rukh
Shah Rukh
Open In TikTok:
Region: PK
Saturday 29 August 2026 04:27:02 GMT
1192
160
30
9

Music

Download

Comments

kamranaziz66
Kamran Aziz KHAN :
Shah Rukh KHAN 🥰❤️
2026-08-29 05:46:57
0
zafar.ali.lashari311
Zafar ali lashari baloch Lasha :
❤️❤️❤️❤️❤️
2026-08-29 12:47:44
1
muhammarumar13
MuhammadUmar :
❤️❤️❤️
2026-08-29 13:30:01
0
ferozkhan3338
Feroz khan000 :
👍👍👍
2026-08-29 06:13:34
0
shebiiafridii
SHOAIB AFRIDI :
♥️♥️♥️
2026-08-29 11:01:08
0
gojo_saturo6063
gojo_saturo :
🥺🥺🥺
2026-08-29 10:27:09
0
sahilkhankhan1763
sahil :
🥰🥰🥰
2026-08-29 10:16:28
0
wajidalikhan972
Panadol 56Gram 💊💉 :
🥰🥰🥰
2026-08-29 10:12:09
0
dr_huzaifa110
✨ 𝓐𝓫𝓫𝓪 𝓙𝓪𝓷 ✨ :
🥰🥰🥰
2026-08-29 10:09:28
0
faizanmajeed551
Faizan :
💗💗💗
2026-08-29 09:58:08
0
they_call_me_jadoon_
𓆩 𝑱𝒂𝒅𝒐𝒐𝒏 𝑬𝒎𝒑𝒊𝒓𝒆 :
🥰🥰🥰
2026-08-29 09:18:32
0
shahrukh.brohi7
ش ا ھ ر خ 💫 :
🥰🥰🥰
2026-08-29 08:32:39
0
shahrukh.brohi7
ش ا ھ ر خ 💫 :
💞💞💞
2026-08-29 08:32:36
0
mehrukhan0992
mehrukhan :
🙂
2026-08-29 07:27:16
0
dr.owais.khan1
𝔻ℝ.𝕠𝕨𝕒𝕚𝕤𝕜𝕙𝕒𝕟✅ :
❣️❣️❣️
2026-08-29 07:08:20
0
fayyazbutt436
fayyazbutt436 :
🥰🥰🥰
2026-08-29 11:08:38
0
ismailshah1234
DR.ISMAILSHAH مہمند ✌️👿💫 :
❤️❤️❤️
2026-08-29 05:57:24
0
md.fida0
☝️محمد فدا ✳️ :
🥀🥀🥀
2026-08-29 05:40:41
0
syeddaniyalshah175
Syed دانیال Shah :
💯💯💯
2026-08-29 05:04:43
0
landhiwaly876
🚩DADA 876🚩 :
🥰🥰🥰
2026-08-29 05:02:27
0
sumaid03
Junii😙😜 :
❤️❤️❤️
2026-08-29 04:57:46
0
saimmalik5911
SaiM MaLiK :
🥹🥹🥹🥹
2026-08-29 04:51:47
0
swatiboy05
SWATI_BOY🩺 :
❤️❤️❤️
2026-08-29 04:49:32
0
abdulofficial091
🦁 ببر شیر 🇦🇿 :
❤️❤️❤️
2026-08-29 04:37:03
0
lalakha921
lalakha921 :
💞💞💞
2026-08-29 04:31:36
0
To see more videos from user @shahrukh6662, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About