@ptik.khan.804: #وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی پانچ سالہ آیت نور کے گھر آمد! وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے آیت نور کے اہلِ خانہ سے تعزیت، اظہارِ ہمدردی اور فاتحہ خوانی کی۔ غم کی اس گھڑی میں خیبر پختونخوا کے عوام اور حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے گی تاکہ ایسے جرائم کی روک تھام ممکن ہو اور کوئی آئندہ ایسی انسانیت سوز حرکت کی جرأت نہ کر سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تحقیقات میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور چائلڈ پروٹیکشن قوانین کو مزید مؤثر اور سخت بنایا جائے گا۔ متاثرہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے حکومت ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی اور بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔#foryou #foryou