@sanwal.writer5: صحت و تندرستی ،آزادی اور زندگی سے بڑھ کر کچھ نہیں ...! ہسپتال کی راہداریوں میں کچھ دیر بیٹھ کر دیکھو... وہاں کوئی اپنی ماں کی زندگی کے لیے دعا مانگ رہا ہے، کوئی اپنے باپ کی سانسیں گن رہا ہے، کوئی اپنے بچے کی ایک مسکراہٹ خریدنے کے لیے اپنی جمع پونجی لٹا رہا ہے۔ تب احساس ہوگا کہ تندرستی دنیا کی سب سے بڑی عیاشی نہیں، بلکہ اللہ کی سب سے قیمتی نعمت ہے۔ پھر کسی جیل کے باہر کھڑے ہو کر سوچو... وہاں کتنے لوگ صرف ایک کھلے آسمان اپنے بچوں کی آواز یا آزادانہ چلنے پھرنے کی خواہش میں برسوں گزار دیتے ہیں۔ تب سمجھ آئے گی کہ آزادی وہ دولت ہے جس کی قیمت صرف قیدی جانتا ہے۔ اور آخر میں... کسی قبرستان میں خاموشی سے چند لمحے گزارنا۔ وہاں نہ کوئی امیر ہے، نہ غریب... نہ کوئی بادشاہ ہے، نہ فقیر... سب ایک ہی مٹی کے نیچے خاموش لیٹے ہیں۔ وہ قبریں چیخ چیخ کر کہتی ہیں جن خوابوں کے پیچھے تم اپنی آخرت اپنے رشتے اور اپنا سکون قربان کر رہے ہو... ایک دن وہ سب یہیں رہ جائیں گے، اور تم صرف اپنے اعمال کے ساتھ اترے جاؤ گے۔ یاد رکھو... زندگی لمبی ہونے سے قیمتی نہیں بنتی، بلکہ اچھی ہونے سے قیمتی بنتی ہے۔ صحت کی قدر بیماری سے پہلے کرو آزادی کی قدر قید سے پہلے کرو اور زندگی کی قدر موت سے پہلے کرو۔ کیونکہ انسان کی سب سے بڑی بے بسی یہ نہیں کہ اس کے پاس کچھ نہیں ہوتا ... بلکہ یہ ہے کہ جب اسے حقیقت سمجھ آتی ہے، تب اکثر وقت اس کے ہاتھ سے نکل چکا ہوتا ہے۔#foryoupage #viralvideo #fpyシ #fouryou #unfreezemyacount
beshak har hall ma Allah pak ka shukar ada karna chaye
2026-08-29 10:26:47
2
dilute31 :
کیا کریں جانے کے لیے
2026-08-29 08:37:35
0
Haroon Satti :
RIGHT
2026-08-29 09:23:26
0
Mazher Mazher :
صحت و تندرستی ،آزادی اور زندگی سے بڑھ کر کچھ نہیں ...!
ہسپتال کی راہداریوں میں کچھ دیر بیٹھ کر دیکھو... وہاں کوئی اپنی ماں کی زندگی کے لیے دعا مانگ رہا ہے، کوئی اپنے باپ کی سانسیں گن رہا ہے، کوئی اپنے بچے کی ایک مسکراہٹ خریدنے کے لیے اپنی جمع پونجی لٹا رہا ہے۔ تب احساس ہوگا کہ تندرستی دنیا کی سب سے بڑی عیاشی نہیں، بلکہ اللہ کی سب سے قیمتی نعمت ہے۔
پھر کسی جیل کے باہر کھڑے ہو کر سوچو... وہاں کتنے لوگ صرف ایک کھلے آسمان اپنے بچوں کی آواز یا آزادانہ چلنے پھرنے کی خواہش میں برسوں گزار دیتے ہیں۔ تب سمجھ آئے گی کہ آزادی وہ دولت ہے جس کی قیمت صرف قیدی جانتا ہے۔
اور آخر میں... کسی قبرستان میں خاموشی سے چند لمحے گزارنا۔ وہاں نہ کوئی امیر ہے، نہ غریب... نہ کوئی بادشاہ ہے، نہ فقیر... سب ایک ہی مٹی کے نیچے خاموش لیٹے ہیں۔ وہ قبریں چیخ چیخ کر کہتی ہیں جن خوابوں کے پیچھے تم اپنی آخرت اپنے رشتے اور اپنا سکون قربان کر رہے ہو... ایک دن وہ سب یہیں رہ جائیں گے، اور تم صرف اپنے اعمال کے ساتھ اترے جاؤ گے۔
یاد رکھو... زندگی لمبی ہونے سے قیمتی نہیں بنتی، بلکہ اچھی ہونے سے قیمتی بنتی ہے۔ صحت کی قدر بیماری سے پہلے کرو آزادی کی قدر قید سے پہلے کرو اور زندگی کی قدر موت سے پہلے کرو۔
کیونکہ انسان کی سب سے بڑی بے بسی یہ نہیں کہ اس کے پاس کچھ نہیں ہوتا ... بلکہ یہ ہے کہ جب اسے حقیقت سمجھ آتی ہے، تب اکثر وقت اس کے ہاتھ سے نکل چکا ہوتا ہے۔