@mushtaqahmedghanii: وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا دورۂ ایبٹ آباد ، اہم اعلانات اور منصوبوں کا افتتاح وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، وزیرِ بلدیات خیبر پختونخوا مینا خان آفریدی، سابق اسپیکر و رکن صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی اور رکن قومی اسمبلی علی خان جدون نے 85 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے شملہ ایڈونچر پارک (ایبٹ آباد پارک) کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ ایبٹ آباد کے عوام کے لیے ایک خوبصورت، جدید اور تفریحی منصوبے کا آغاز، جو خصوصاً بچوں اور نوجوانوں کو صحت مند تفریح اور مثبت سرگرمیوں کے بہترین مواقع فراہم کرے گا۔ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ایبٹ آباد میں اربن فلڈنگ کے مسئلے کے حل کے لیے خوشحال ہزارہ پروگرام کے تحت مختص 140 کروڑ روپے کے فنڈز جلد از جلد ریلیز کرنے کا اعلان کیا، تاکہ ایبٹ آباد کے عوام کو ہر سال درپیش اربن فلڈنگ کے مسئلے سے نجات دلانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں۔ وزیرِ اعلیٰ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کو کیٹیگری A کا درجہ دینے کے لیے درکار اضافی فنڈز بھی جلد از جلد ریلیز کرکے کام شروع کرنے کی متعلقہ محکمہ کو ہدایت جاری کی۔ اس موقع پر ایم پی اے افتخار خان جدون، آئی ایس ایف ونگ،عہدیداران موجود تھے ایبٹ آباد کی ترقی، عوام کی خوشحالی تحریک انصاف کا عزم