@rajpootmedia1: آن لائن جہاز گیم، آخر یہ سلسلہ کہاں جا کر رکے گا؟ ✍️ ممتاز احمد راجپوت صدر عوامی پریس کلب رجسٹرڈ چکوال بورے والا میں پیٹرولنگ پولیس کے ایک کانسٹیبل کی مبینہ خودکشی کی خبر سامنے آئی تو اس کے ساتھ ایک بار پھر آن لائن جہاز گیم Aviator کا نام بھی سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق علی حسن ڈوگر پیٹرولنگ چیک پوسٹ پکھی موڑ پر بطور محرر تعینات تھا اور مبینہ طور پر کافی عرصے سے یہ آن لائن گیم کھیل رہا تھا۔ ابتدائی اطلاعات میں کہا جا رہا ہے کہ علی حسن کو گیم میں بھاری مالی نقصان ہوا تھا۔ یہاں تک بتایا جا رہا ہے کہ مبینہ طور پر اپنی تنخواہ کے علاوہ عزیز و اقارب سے لی گئی ادھار رقم بھی اس گیم میں ہار چکا تھا اور گزشتہ کچھ عرصے سے پریشان تھا۔ بعد ازاں اس نے مبینہ طور پر سرکاری بندوق سے خود کو گولی مار لی۔ یہ تمام باتیں فی الحال ذرائع سے سامنے آئی ہیں۔ واقعے کی اصل وجہ کیا بنی اور حالات یہاں تک کیسے پہنچے، اس کا تعین پولیس تحقیقات کے بعد ہی ہونا چاہیے۔ لیکن اس واقعے سے ہٹ کر بھی ایک مسئلہ ایسا ہے جس پر اب کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ Aviator یا عام زبان میں جسے لوگ جہاز گیم کہتے ہیں، اب صرف بڑے شہروں تک محدود نہیں رہی۔ چکوال سمیت چھوٹے شہروں، قصبوں اور دیہات میں بھی نوجوان اس طرف آ رہے ہیں۔ محفلوں میں بیٹھیں تو کوئی نہ کوئی ایسا شخص ضرور مل جاتا ہے جو بتاتا ہے کہ فلاں نے اتنے پیسے بنا لیے یا فلاں نے اتنے ہزار جیت لیے۔ لیکن جو لوگ ہزاروں اور لاکھوں روپے ہار جاتے ہیں ان کا ذکر بہت کم ہوتا ہے۔ مسئلہ یہیں سے شروع ہوتا ہے۔ شروع میں بندہ پانچ سو یا ہزار روپے لگا لیتا ہے۔ کبھی رقم بن جائے تو اسے لگتا ہے کہ طریقہ ہاتھ آگیا ہے۔ پھر رقم بڑھتی جاتی ہے۔ ایک دن بڑا نقصان ہوجائے تو بندہ گیم چھوڑنے کے بجائے یہی سوچتا ہے کہ جو پیسے گئے ہیں وہ واپس نکالنے ہیں۔ پھر دوبارہ رقم لگتی ہے اور اکثر نقصان مزید بڑھ جاتا ہے۔ اپنی رقم ختم ہونے کے بعد اگر کوئی شخص ادھار لے کر بھی یہی کام شروع کر دے تو معاملہ بہت خراب ہو جاتا ہے۔ قرض الگ سر پر کھڑا ہوتا ہے، گھر والوں سے رقم چھپانے کی پریشانی الگ اور ہاری ہوئی رقم واپس حاصل کرنے کی فکر الگ۔ یہ بات خاص طور پر نوجوانوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اگر اس گیم میں آپ کے بیس ہزار، پچاس ہزار یا ایک لاکھ روپے چلے گئے ہیں تو مزید رقم لگا کر ان کا پیچھا مت کریں۔ جو نقصان ہوگیا اسے وہیں روک دینا بہتر ہے۔ ادھار لے کر دوبارہ کھیلنا مسئلے کا حل نہیں بلکہ مزید نقصان کا راستہ بن سکتا ہے۔ اور اگر کسی پر قرض چڑھ گیا ہے تو گھر والوں سے بات کرے۔ والد، بھائی، دوست یا کسی ایسے شخص کو اعتماد میں لے جس پر بھروسہ ہو۔ رقم آج نہیں تو کل واپس ہوسکتی ہے۔ قرض بھی وقت کے ساتھ ادا ہوسکتا ہے۔ چند دن لوگوں کی باتیں بھی سننا پڑ سکتی ہیں۔ لیکن کسی مالی نقصان کی وجہ سے اپنی زندگی کے بارے میں انتہائی قدم اٹھانا کسی مسئلے کا حل نہیں۔ اس معاملے میں والدین کو بھی اپنے بچوں پر نظر رکھنا ہوگی۔ بچہ یا نوجوان بار بار پیسے کیوں مانگ رہا ہے؟ تنخواہ کہاں خرچ ہورہی ہے؟ اچانک قرض کیوں لے رہا ہے؟ موبائل پر رات گئے تک کیا چل رہا ہے؟ یہ سوال وقت پر پوچھ لیے جائیں تو شاید کسی بڑے نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔ متعلقہ اداروں کی ذمہ داری بھی بنتی ہے کہ آن لائن جوئے اور بیٹنگ کے خلاف صرف وقتی کارروائیوں کے بجائے مستقل بنیادوں پر کام کیا جائے۔ سوشل میڈیا پر ایسی گیمز کی تشہیر اور لوگوں کو آسان پیسہ کمانے کے نام پر راغب کرنے والوں کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے۔ بورے والا کے واقعے کی حقیقت تحقیقات کے بعد سامنے آجائے گی، اس لیے علی حسن ڈوگر کی موت کو کسی ایک وجہ سے جوڑ کر حتمی بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔ البتہ ایک بات ہمارے سامنے موجود ہے کہ آن لائن جوئے کا بڑھتا ہوا رجحان معمولی مسئلہ نہیں رہا۔ آج کسی کی تنخواہ جارہی ہے، کسی کی جمع پونجی اور کوئی قرض لے کر کھیل رہا ہے۔ اگر بروقت اس طرف توجہ نہ دی گئی تو نقصان صرف بینک اکاؤنٹ تک محدود نہیں رہے گا، اس کی قیمت پورے گھر کو ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔ جو رقم چلی گئی، اسے نقصان سمجھ کر وہیں رک جائیں۔ اسے واپس نکالنے کے چکر میں اپنی باقی جمع پونجی، گھر کا سکون اور زندگی داؤ پر مت لگائیں۔
ab tou bekaar hogyi ha ziada loss hi hota ha😳bht buri aadat ha
2026-08-30 18:57:07
7
Dr Jawad Awan :
me pechly 3 Saal Sy is game k bare me boht ACHA janta Hun kheli b he boht ziada lekn ak had tk ye ak chain he ak br de ge 2 br ly ge phr ziada dy de ge phr Kam ly Le ge lekn jb deti he to phr leti lazmi he agr ap return na kr payn to wo apko notification bhejty rehty hai k inam nikla he apka ye wo lalach dety rehty hai
2026-08-30 15:35:18
12
BROKEN HEART 💔 :
Me Nay bhot paisa lose Kia is game pehly me bhi bhot Kam paiso say start ki thi lekn jesay jesay lose Hota Gia pher me 5oooo hzara 60000 ik hi dafa deposit karta Rha Meri Meri 5 month ki salary laga tar lose Hoi udar Ghar wolon day jhot bolta ky is month bhi salary nhi ai Akhir me nay apny Bhai Kay zariey Ghar walon tak bat pouchai Kay me salary amount game me lose Kar Di Hain aur Ghar me tofan barpa ho Gia Ghar walon nay meray bachon aur wife KO Ghar say Bhar Nikal dia aur meri 6 month wife aur bachon say bat nhi Hoi ISI waja say aur me nay abhi July ki salary Ghar walon KO Di ab Ghar waly ja Kar Meray bachon aur wife KO waps lay ai han aur shukar hay is game say Jan choti hay bachay bhi Kush Hain
2026-08-30 15:13:25
19
Abrar Ahmad :
plz is jowy k bary min awaz uthain ya ice k nashy sy b ganda nasha h
2026-08-30 14:19:46
8
Bushra Aries :
boht loss hota is game mai
2026-08-30 10:51:42
8
Minal khan :
قسم سے بات سو فیصد سچ ہے
2026-08-30 07:10:32
275
💔 :
لوگ ایک تو لمبی بہت چھوڑتے ہیں یہ ہمارا اتنا نقصان ہو گیا ہے لاکھوں میں بتاتے ہیں اللہ کے بندے اگر اپ کے پاس لاکھوں روپے ہیں نہ تو پھر اپ اس گیم میں انویسٹ کیوں کرتے ہو پھر اپ کو اپنا کاروبار کرنا چاہیے فلاں فلاں
2026-08-30 08:40:48
70
umershah1395 :
ham Pakistani shortcut k chakr main zalil hory hain
2026-08-29 17:37:18
9
🌺🥀Shanza Malik 👑 :
mein NY 20lakh ka nuqsan kia ab preshan hn
2026-08-30 11:50:18
57
پیاری میرب 🇵🇸 :
mei 3 saal se khel ri ye game chalane wala peeche bnda betha huta computer pe or frad krte ye log or adat buot buri ye nasha bn jata es ka
2026-08-30 08:08:15
69
Ayesha 🫅 :
Rab guwa hy ksam se bhot nuqsan Kiya me bi
2026-08-30 16:52:07
43
Sana khan :
میرا بھائی 15000$ لاس کر چکا ہے
2026-08-30 09:26:35
34
ASIF khan :
best tareeqa ye hy k govt online ye game pakistan ma chalney he na dy
2026-08-30 06:24:58
65
Mian G :
Dimag sy khelty hn josh sy ni deti hy pesy agr bnda smjhdar ho tu
2026-08-30 09:11:13
27
Zainab mehr :
ye b bht bura Nasha h
2026-08-30 09:47:47
53
Tashmeena :
alhamdulilah AJ tak koi b online & offline game nhi khyla
2026-08-30 14:08:13
67
Saim@li5512 :
mein ne is game me 47lac ka loss kia😳4 sal se bive bachon se bat nai hue na he ghr ja skta hon logon ka udar Dena hai aur sood pe be paisy liye they sb ko Allah ka wasta hai please koi be in chakron me na pahre aik bar hamari taraf dekh le phr game khely Roz jeeta hon roz mrta hon 😭😭please sb dua kren mery liye Allah muj pr rehm kre amen
2026-08-30 09:56:49
62
manikha :
ma aik sarkari mulazimhun kuhda ki kasam 2.10 caror mara khatm ho gya ha apni okat say ziyada khail gya hun hu
2026-08-30 14:09:40
8
Awais Butt :
اس گیم میں جب بندہ کچھ پیسے ھار جاتا ہے تو وہ ان پیسوں کے چکر میں کئی بار گیم کھیل کر پیسے نکالنا چا رھا ھوتا ھے لیکن وہ آدمی ایک جال کے اندر پھنس چکا ھوتا ھے پھر واپسی ناممکن ھو جاتی ھے بندہ جزباتی ھو کر خود کشی پر آمادہ ہو جاتا ہے اللّٰہ تعالٰی ھمیں معاف فرمائے یہ گیم بندے کے ذہنی سکون کو ختم کر دیتی ہے 😭😭🤲💯
2026-08-30 11:58:34
23
DANI BUTT :
السلام علیکم بھائی بڑی خوشی ہوئی اپ نے اس چیز کی روشنی ڈالی اصل میں سارا قصور کا ہماری حکومت کا ہے نا حکومت اس کے بارے میں کوئی اقدامات اٹھانے نہیں چاہتی کیونکہ یہ گیم جنہوں نے لانچ کی ہے وہ یہ حکومت کے زیر اثر چل رہے ہیں اور حکومت اگر بند کرنا چاہے تو ایک سیکنڈ لگتا ہے ہمارے ا کافی دوست ہم اکٹھے بیٹھتے ہیں تو بہت سارا کو یہ لت پڑی ہوئی ہے لیکن جب وہ باہر ڈیوٹی پہ جاتے ہیں سعودیہ یورپوں میں تو وہ بتاتے ہیں کہ یار یہ ادھر نہیں چلتی یہ پاکستان میں چلتی ہے ہم پوچھتے ہیں نا ابھی یار گیم چل رہی ہے وہ بولتے ہیں نہیں یار نہیں چلتی وہ تو کال کرنے کے لیے بھی واٹس ایپ پہ وی پی این لگانا پڑتا ہے تو گیم کیسے چلے گی تو حکومت کو چاہیے کہ ایسی فضول گیم کو بند کریں پہلے پہل گاؤں میں یا محلے میں کوئی جواری ہوا کرتا تھا تو لوگ ب**** کرتے تھے وہ فلاں جواری ہے اب یہ ان لائن جوئی سے ہر گھر میں مطلب جاری بندہ موجود ہے ہر بچہ جواری بنا ہوا ہے
2026-08-30 11:12:34
11
unknown :
2.5crore loss sb rishty sb khtm ksm say depression ka marez bana diya
2026-08-30 08:44:28
33
user009106463 :
16 lakh ka loss hwa aj qarz ma dooba hon gr sy door hon job b ni mil rhe khana pena b kbi kbi nai milta
2026-08-30 03:49:41
26
Mirha butt :
ye bht buri apps h chsak par jata h phr in Sy Jan nhi cutati jitni jaldi in Sy Jan churva ly gy ap bach jay gy nuksan Sy ye sirf nuksan h or Kuch b nhi
2026-08-30 10:09:59
9
Bigra nawab Zada ❤ :
80lakh lose ho ge😭😭😭😭🤲🤲🤲🤲
2026-08-30 01:49:33
5
To see more videos from user @rajpootmedia1, please go to the Tikwm
homepage.