@immuhammadsohailafridi: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی اسٹریٹ موومنٹ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے تھاکوٹ پہنچ گئے! تھاکوٹ پہنچنے پر عوام کی جانب سے وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی اور ان کے ہمراہ صوبائی وزراء، پارٹی قائدین اور اراکینِ اسمبلی کا پُرجوش اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔ 27 ستمبر اسلام آباد مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی آج ہزارہ ریجن کے دورے پر ہیں، جہاں وہ مختلف علاقوں میں اسٹریٹ موومنٹ کی قیادت کر رہے ہیں۔ ہزارہ کے عوام نے آج ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ اپنے قائد چیئرمین عمران خان کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنے اور اپنے قائد کے ساتھ ہر حال میں ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ ہزارہ عمران کیساتھ تھا، ہے اور رہے گا. انشاءاللہ 27 ستمبر اسلام آباد مارچ ایک تاریخی اور فیصلہ کن مارچ ہوگا.