@anni.anni836: کچھ لوگ اپنی باتوں سے اتنے معصوم اور مخلص نظر آتے ہیں کہ انسان اُن پر فوراً یقین کر لیتا ہے، مگر وقت گزرنے کے ساتھ اُن کی اصل حقیقت سامنے آ ہی جاتی ہے۔ ایسے لوگ کبھی کھل کر دشمنی نہیں کرتے، بلکہ مسکراہٹ کے پیچھے اپنے مطلب چھپائے رکھتے ہیں۔ جب ضرورت ہو تو محبت، خلوص اور اپنائیت دکھاتے ہیں، اور جب مطلب پورا ہو جائے تو ایسے بدل جاتے ہیں جیسے کبھی جانتے ہی نہ ہوں۔ مگر ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں، چالاکی سے انسان کچھ وقت کے لیے لوگوں کو دھوکا دے سکتا ہے، اُن کے احساسات کو نہیں۔ کیونکہ دل رکھنے والے لوگ دیر سے سہی، مگر سب سمجھ جاتے ہیں کہ کون واقعی اپنا تھا اور کون صرف اپنے مطلب کے لیے ساتھ تھا۔