@dreamhussainihmsafar313: میرا خواب کسی خوبصورت محبت کی کہانی سے بڑھ کر ہے… میرا خواب ایک ایسا حسینی ہمسفر ہے جو اللہ اور اہلِ بیتؑ سے محبت کرنے والا ہو، جس کے دل میں امام حسینؑ کی محبت اور کربلا کی یاد ہمیشہ زندہ ہو۔ 🥹❤️ میں چاہتی ہوں کہ ہمارا ساتھ صرف دنیا تک محدود نہ ہو بلکہ ہماری محبت ہمیں اللہ کے قریب لے جائے۔ 🤲🏻✨ ہم ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر زندگی کے ہر امتحان میں صبر کریں، دین کے راستے پر چلیں اور ایک دن ساتھ مل کر کربلا کی مقدس سرزمین پر حاضری دیں۔ 🕊️🥺 یا اللہ! مجھے ایک نیک، وفادار اور سچا حسینی ہمسفر عطا فرما جو میری دنیا بھی سنوارے اور آخرت کے سفر میں بھی میرا ساتھی بنے۔ آمین یا رب العالمین! 🤍🤲🏻 #hussainihumsafar💑 #yahussainعُ🙏🏻 #yaalimadadع🙏 #ahlulbaytع #halallove🤲🏻💍🤍