@razaullah48524: میرے نزدیک انسان کی زندگی میں سب سے قیمتی چیز ذہنی سکون ہے۔ اور سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ ہم اپنے سکون کو لوگوں کے رویوں، محبت، توجہ اور توقعات کے ساتھ وابستہ کر دیتے ہیں۔ 🤍🤞 اگر آپ آج کے دور میں اپنا سکون لوگوں کی محبت، پیار، توجہ اور ساتھ سے ناپتے ہیں تو میری بات یاد رکھنا، آپ کو سکون کم اور پریشانی زیادہ نصیب ہوگی۔ کیونکہ اکثر لوگ آپ سے نہیں، آپ کی ضرورت سے جڑے ہوتے ہیں؛ مطلب ختم، تعلق ختم۔ اس لیے لوگوں سے تعلق رکھو، محبت کرو، ہنسو، ساتھ چلو… مگر اپنی خوشی کی چابی کسی دوسرے کے ہاتھ میں مت دو۔ کسی کا بات کرنا آپ کو خوش کرے، لیکن اس کا خاموش ہو جانا آپ کا سکون نہ چھین سکے۔ کسی کی موجودگی اچھی لگے، مگر اس کی غیر موجودگی آپ کو اندر سے توڑ نہ دے۔ اور اگر آپ کی خوشی کسی کے ایک میسج، ایک کال، ایک ملاقات یا ایک رویے کی محتاج ہے… تو خود سے ایک سوال ضرور کرنا: "میں تعلق نبھا رہا ہوں، یا اپنا سکون کسی کے حوالے کر چکا ہوں؟" 🖤✌️🤞 #creatorsearchinsights #virelvideo #foruyou #fyptrend #viralvideotrendingnowwithmillionviewsandlikes