محبت یکطرفہ ہی تھی میری، مگر وہ شخص باتیں محبوبوں جیسی کرتا تھا۔
وہ حال پوچھتا تو دل کو گمان ہوتا کہ شاید اسے بھی میری فکر ہے،
وہ مسکراتا تو لگتا جیسے میری دنیا روشن ہو گئی ہو،
وہ چند لفظ کہتا اور میں ان لفظوں میں عمر بھر کی چاہت تلاش کرنے لگتا۔
مگر حقیقت یہ تھی کہ میں اکیلا تھا اس محبت میں۔
میں خواب بُن رہا تھا، اور وہ شاید صرف گفتگو کر رہا تھا۔
میں ہر بات کو محبت سمجھ بیٹھا، ہر توجہ کو اپنائیت، اور ہر مسکراہٹ کو اپنے نام کر لیا۔
بعض لوگ محبت نہیں کرتے، مگر ان کا اندازِ گفتگو محبت جیسا ہوتا ہے۔
اور ایسے لوگ انجانے میں کسی کے دل میں وہ امید جگا دیتے ہیں جو بعد میں سب سے بڑی اذیت بن جاتی ہے۔
میں تجھے دل سے معاف تو نہیں کروں گا لیکن ایک دعا ضرور دوں گا جو تم نے میرے ساتھ کیا ہے نا خدا کرے وہ تمہارے ساتھ بھی ہو تب تمہیں سمجھ ائے گی اذیت میری؟
2026-08-29 18:40:37
0
To see more videos from user @malikzaddi313, please go to the Tikwm
homepage.