میں وہ ستارہ جو ٹوٹ گیا تمہاری خاطر
تم وہ چاند جسے میسر تھے کئی اور ستارے
مگر تم یہ نہیں جانتے کہ جو تمہاری خاطر
خود کو ختم کر گیا وہی تمہارا تھا
تمہارے پاس تو کئی اور موجود تھے
مگر میرے تو بس تم ہی تھے
لیکن تم اتنا یاد رکھنا جو آج تمہیں
تمہارے لگ رہے ہیں نہ
یہ کل تمہیں تنہا کر دیں گے
پھر تمہیں میں یاد آؤں گی
جس نے اپنی زِندگی تم پر ختم کر دی
مگر تب وہ وقت نہیں رہے گا
تب ہم کبھی ایک نہیں ہو پائیں گے
پھر تمہیں احساس ہوگا کہ
تم نے کتنی قیمتی شے گنوا دی
تم نے بس اپنا سوچا
تم نے کبھی میرا نہ سوچا
تم نے سوچا کہ تمہارے پاس
تو اور بھی کئی لوگ ہیں
تم نے میرا ساتھ پا کر کیا کرنا
مگر تم نے یہ ایک بار نہ سوچا
میں کس قدر تمہیں چاہتی ہوں
تم نے میری وفا نہ دیکھی
تم نے محفلوں کو چنا
اور مخلص شخص کو کھو دیا
تم نہیں جانتے بھری دنیا میں
شخص اکیلا ہو جاتا ہے
مگر اگر کوئی ایک انسان بھی
محبت کرنے والا مل جائے
تو وہ پوری دنیا لگتا ہے
مگر تم یہ بات کبھی نہ سمجھ سکے
تم چاند تھے مگر یہ بھول گئی
چاند میں بھی تو داغ ہوتا ہے
Usman jani💔💔
2026-08-30 00:41:42
0
Sahil khaskheli :
😍😍😍
2026-08-29 22:42:25
2
💔 𝓠𝓪𝓲𝓭 𝓮 𝓓𝓲𝓵 💔 :
💞💞💞
2026-08-29 22:40:30
1
To see more videos from user @peshoo8214, please go to the Tikwm
homepage.