@sweetwhisper13: ایک چوڑیاں بیچنے والی لڑکی کو ایک شخص سے بے پناہ پیار ہو گیا۔ اُس کی محبت بھی کمال کی تھی؛ وہ جہاں بھی جاتی، وہاں کی مشہور چیز اُس کے لیے تحفے میں لاتی تھی۔ وہ اُس کی خاطر اُس کے شہر میں چار سال تک مقیم رہی، روزانہ اُس کے سامنے منتیں کرتی اور روتی رہتی تھی کہ "میرے نال شادی کر لے"۔ لیکن اُس شخص کے لگاتار انکار پر وہ بالآخر مایوس ہو کر اپنے آبائی گاؤں جھنگ واپس چلی گئی۔ کچھ عرصے بعد، وہ شخص اپنے دوستوں کے ساتھ سلطان باہو کے مزار پر گیا۔ وہ مزار کے باہر کھڑا تھا کہ پیچھے سے کسی نے اُس کا بازو پکڑ لیا۔ دیکھا تو وہی چوڑیاں بیچنے والی لڑکی تھی۔ خوشی کے مارے اُس کے منہ سے نکلا کہ اُس کی دعا رنگ لے آئی: "تیرا دیدار ہو گیا، ساڈی عید ہو گئی!" وہ بتانے لگی کہ جب بھی دربار پر آتی تھی، بس اسی کو مانگتی تھی، اور اب تک اُسی کے انتظار میں بیٹھی تھی اور شادی نہیں کی تھی۔ پھر اُس کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور وہ کہنے لگی، "بھیک مانگنا یا چوڑیاں بیچنا میرا قصور تو نہیں ہے نا؟ یہ تو میری قسمت اور نصیب کا قصور ہے، پھر تو سزا مجھے کیوں دے رہا ہے؟" وہ سب کے سامنے اُس کے گلے لگ کر رونے لگی اور منت کرنے لگی کہ ایک دفعہ وہ اُس کے ساتھ اُس کے گھر چلے۔ اُس نے اُس شخص کے پاؤں پکڑ لیے۔ وہاں لوگوں کا مجمع لگ گیا اور اُس شخص کو شدید شرمندگی کا احساس ہوا۔ دوستوں کے کہنے پر جب وہ شخص جانے کے لیے تیار ہوا، تو وہ لڑکی بھاگ کر گاڑی میں بیٹھ گئی۔ اُس کا گھر وہاں سے پچاس کلومیٹر دور تھا۔ سارے راستے وہ بے حد خوش رہی۔ جب وہ سب اُس کے گاؤں پہنچے، تو وہاں کے تمام گھر کچے تھے، لیکن صفائی پکے گھروں سے بھی زیادہ تھی۔ گاؤں کے لوگ اُس شخص کو عجیب نظروں سے دیکھ رہے تھے۔ گھر پہنچتے ہی لڑکی کی تمام سہیلیاں جمع ہو گئیں، اور اُس نے ان سب کے لیے بہت مزے کا کھانا بنایا۔ گھر والوں نے اُس شخص کو بتایا کہ یہ لڑکی تو سارا وقت صرف اسی کے نام کی تسبیح کرتی رہتی ہے۔ جب اُن کی واپسی کا وقت آیا، تو لڑکی کی آنکھوں سے آنسو رکنے کا نام نہیں لے رہے تھے۔ وہ اُس شخص کے ہاتھ چوم کر کہنے لگی، "تیرا قصور نہیں ہے، میری قسمت کا قصور ہے جو میں چوڑیاں بیچنے والے کے گھر پیدا ہوئی۔" بڑی مشکل سے سب نے اسے چپ کرایا اور وہ لوگ واپسی کے لیے روانہ ہو گئے۔ وہ شخص گاڑی کے شیشے میں دیکھ رہا تھا کہ وہ لڑکی تب تک گاڑی کو تکتی رہی جب تک وہ نظروں سے اوجھل نہیں ہو گئی۔ وہ اُن کی آخری ملاقات ثابت ہوئی۔ پھر ایک دن اُس شخص کا دل اُس لڑکی سے ملنے کو چاہا، تو وہ اُس کے گاؤں چلا گیا۔ وہاں پہنچ کر اُس کے گھر والوں نے بتایا کہ اُس شخص کے جانے کے بعد وہ لڑکی شدید بیمار رہنے لگی تھی، اُس نے کھانا پینا اور ہنسنا سب چھوڑ دیا تھا، اور آخر کار ایک دن اُس کی موت ہو گئی۔ اُس شخص کو اُس سے محبت تو کبھی نہیں تھی، لیکن وہ آج بھی اُس لڑکی کو روز یاد کرتا ہے اور ہر سال عید کے دن اُس کی قبر پر جاتا ہے۔ تیرے بعد نظر نہیں آتی مجھے کوئی منزل کسی اور کا ہونا میرے بس کی بات نہی #viralvideo #unfrezzmyaccount #foryou #foryoupage
یہ سندھ کا واقعہ ھے اور لڑکا میرا بھائی ھے جو آج بھی دماغی مرض کے جھٹکے برداشت کر رہا ھے
2026-08-30 05:04:12
179
cute girl :
rooh kamp gye ha Meri to Kiya esa Pyar b hota
2026-09-27 09:06:04
10
Sikandar RB :
mjy bhe Pyar ho rah hai mashwra do mjy kar loo yha chor Doo
2026-08-30 07:55:21
9
aleena Maya :
:محبت کرنا انسان کے بس نہیں ہے
محبت تو خود بخود ہو جاتی ہے
2026-09-02 04:58:52
101
اکمل مزاری :
کتنی پیاری لگتیں ہیں ایسی کہانیاں حالانکہ حقیقت کچھ اور ہوتا ہے 😔
2026-08-30 03:04:06
72
Makhdoom zada Syed Ali Bukhari :
خدا ہر اس شخص کو سکون دے.
جو اپنی حالت کسی کو بتا نہیں سکتا🥹❤️🩹
2026-08-31 07:56:45
83
ina yat :
کوئی بتائے گا کیا یہ حقیقت ہےیہ کہانی
2026-08-30 08:06:07
8
sabir Hussain :
کوئی کسی سے بچھڑ کر مر نہیں جاتا
مگر زندگی کا انداز بدل جاتا ہے
2026-08-30 08:12:18
54
MANO😘🥰🥰🥰❣️ :
ham ny b ksi ko Dil Sy chaha tha pr wo chahny k laik ni tha .
2026-09-05 16:47:23
6
Rajpoot Adnan :
, فضول کہانیوں میں اپنا ٹائم ضائع نہ کریں
2026-08-30 08:01:13
24
معصوم خان :
🌹 Hi Meri Zindagi ♥️🤲 یا اللہ پاک!
میری محبت کو میرے نصیب میں خیر و برکت کے ساتھ لکھ دے۔ اگر وہ میرے لیے بہتر ہے تو ہمارے درمیان موجود تمام رکاوٹیں، آزمائشیں اور مشکلات آسان فرما دے۔ دونوں خاندانوں کے دلوں میں محبت اور رضامندی پیدا فرما۔
یا اللہ! اگر وہ اس وقت میرے لیے بہتر نہیں تو اپنی رحمت سے اسے میرے حق میں بہتر فرما دے، اور اگر اس میں میری دنیا و آخرت کی بھلائی ہے تو ہمیں حلال اور بابرکت رشتے میں جوڑ دے۔
یا اللہ! تو دلوں کے حال جانتا ہے، ناممکن کو ممکن کرنے والا ہے۔ میں تجھ سے اپنی محبت کی بھیک مانگتا ہوں، میری دعا قبول فرما اور میری محبت کو میرا محرم بنا دے۔
آمین ثم آمین 🤲❤️🌹 أنتِ حياتي ♥️
2026-08-30 17:43:45
28
Rao Ajmal :
ہمیں تو کوئی ملی ہی نہیں آج تک
2026-09-02 02:13:33
6
♡︎ 𝘼𝙨𝙖𝙙 𝙆𝙝𝙖𝙣 ♡ :
تیرے بعد نظر نہیں آتی مجھے کوئی منزل
کسی اور کا ہونا میرے بس کی بات نہی
2026-08-30 14:49:23
7
Nomi assar :
Allah kara hum ko asi muhabat na ho ksi sa ❤️❤️❤️pta ni humara kya hall ho ga
2026-09-04 06:31:38
12
🔥𝓢𝓱𝓪𝓯𝓺𝓪𝓽_𝓰𝓾𝓵𝓵❤️🔥 :
🥀 محبت کی آخری حد ہے ذلیل ہونا
اور ہم نے وہاں تک محبت نبھائی ہے 🖤
2026-08-31 15:15:05
10
NASIR RAO :
خدا ہر اس شخص کو سکون دے.
جو اپنی حالت کسی کو بتا نہیں سکتا🥹❤️🩹
2026-09-02 21:35:05
17
Shahid Hussain :
جو چیز تمہارے اختیار میں نہیں، اس کی فکر میں اپنی توانائی ضائع نہ کرو۔
2026-09-02 06:23:00
6
user1571011945688 :
اس کے کی تربیت کو سلام ہے نہیں تو آج کل جو حالات ہیں وہ لڑکی کی عزت سے کھیل کر چلتا بنتا
2026-08-31 13:13:13
6
🫅 سردار شیردل بگھور 🫅 :
اس ساری بات پر ایک شعر لگتا ہے
"ساڈی جیدیاں قدر ابرار نہ سہی جڈا مرگے آکسو لوڑ دا ہا"
2026-08-30 03:14:01
48
.....♥️ :
mjhy pthar bhe UN logo ny mary Jo mjhy Aziz rahy Hain kbhiiiiii 😭😭😭
2026-09-02 10:42:39
5
Shahzad arain mirpur :
ہائے اللہ جب یہ پوسٹ پڑی ہے تو گزرا ہوا وقت بھی مجھے یاد اگیا جس پہ بیتی ہو وہ اس پوسٹ کو سمجھے گا ورنہ ہر انسان اس کا مذاق بنائے گا عین عشق جنا نو لگ جاندا سین سکھ جاندے نہیں واز گانے دے کچھ سکھ جاندے کچھ مک جاندے کچھ ماردے لوگ شاہ کے عشق دے نہیں چھٹ دے کے دی چھٹ جاندے نی جیل خانے دے
2026-09-01 03:20:05
6
میرا سوہنا شہر بھکر ، :
مہجھے. رونا آگیا😭😭😭😭😭😭
2026-08-30 09:05:16
16
Sardar Dawood kashmiri :
جیتنا چاہتا تو میں بھی جیت سکتا تھا اس عشق کی بازی کو
وہ جیت کر خوش ہوگی یہ سوچ کر ہم ہار گئے
سرداد داؤد ناز کشمیری
2026-08-30 19:56:24
6
TariqShahzadSipra329 :
پھر یوں ہوا تیرے بعد ہر رونق قہر بن گئی
تیرے جانے کا بعد آنکھوں کا نور بھی گیا اور ہم تا حیات خاک ہوئے گے 👋😊
2026-08-30 07:41:28
22
To see more videos from user @sweetwhisper13, please go to the Tikwm
homepage.