@balouch5570: کبھی کبھی انسان مسکراتا رہتا ہے صرف اس امید پر کہ شاید کل سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ اسی امید میں وہ اپنے حصے کے کتنے ہی دکھ خاموشی سے سہہ لیتا ہے، اپنی انکھوں کے انسو چھپا لیتا ہے اپنے دل کی چیخ کسی کو سنائی نہیں دیتا اور ہر بار خود کو یہی کہہ کر سنبھالتا ہے، کہ بس تھوڑا سا اور صبر۔۔۔ شاید حالات بدل جائیں۔ مگر کچھ درد ایسے ہوتے ہیں جو انسان کو توڑتے نہیں بس اسے پہلے سے زیادہ خاموش بنا دیتے ہیں۔