میری پیاری والدہ مرحومہ کے لیے دعائیں 🤲
یا اللہ! میری والدہ کی تمام خطائیں معاف فرما۔
یا رب! ان کی قبر کو نور سے بھر دے اور اسے جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے۔
یا اللہ! ان پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرما۔
ان کی قبر کو کشادہ فرما اور قبر کے عذاب سے محفوظ فرما۔
یا اللہ! ان کے درجات بلند فرما اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔
یا رب! انہیں جنت کی نعمتیں نصیب فرما اور اپنے محبوب ﷺ کا قرب عطا فرما۔
یا اللہ! قیامت کے دن ان کے ساتھ آسانی اور رحمت کا معاملہ فرما۔
یا رب! ان کی ہر نیکی کو قبول فرما اور ہر کمی کو اپنی رحمت سے معاف فرما۔
یا اللہ! ہمیں اپنی والدہ کے لیے صدقۂ جاریہ اور نیک دعائیں کرنے کی توفیق عطا فرما۔
یا رب العالمین! ہمیں قیامت کے دن جنت میں اپنی والدہ کے ساتھ دوبارہ ملا دے۔
اللّٰهُمَاغْفِرْلَهَا وَارْحَمْهَا وَعَافِهَا وَاعْفُعَنْهَا، وَأَكْرِمْنُزُلَهَا وَوَسِّعْمُدْخَلَهَا۔
آمین یا رب العالمین، آمین ثم آمین۔ 🤲
2026-09-04 10:11:10
0
To see more videos from user @hafizbilal01235, please go to the Tikwm
homepage.