@writerayan27: کچھ رشتے ختم نہیں ہوتے، بس خاموش ہو جاتے ہیں..." اور پھر وہی خاموشی پوری زندگی انسان کا پیچھا کرتی رہتی ہے۔ میں نے بھی ایک وقت تک ہر شکایت دل میں سنبھال کر رکھی، مگر اب سمجھ آیا کہ جنہیں ہماری خاموشی بھی محسوس نہ ہو، ان سے لفظوں کی امید رکھنا بے معنی ہے۔ اب نہ کسی سے کوئی گلہ ہے، نہ کسی سے کوئی سوال... بس دل نے آہستہ آہستہ ہر امید دفن کر دی ہے۔ کچھ لوگ قسمت میں صرف سبق بن کر آتے ہیں، منزل بن کر نہیں۔ اب اگر کبھی میری کمی محسوس ہو تو صرف اتنا یاد رکھنا کہ ایک شخص تھا، جو ہر حال میں تمہارا تھا... مگر تم نے اسے تنہا چھوڑ دیا۔ اب میری خاموشی میری پہچان ہے، اور میرا سکون انہی ادھوری دعاؤں میں چھپ گیا ہے جنہیں کبھی قبول ہونا ہی نہیں تھا۔ کبھی اگر میری یاد آئے تو یہ نہ سوچنا کہ میں بدل گیا ہوں... بس اتنا سمجھ لینا کہ مسلسل ٹوٹنے کے بعد انسان بولنا چھوڑ دیتا ہے۔ 🥀 "اب میری زندگی ہے... اب جو کرنا ہے، کرنا ہے۔" 🖤🌙✨. .