@silent.remindr: پہلے دنیا کو سمجھو کہ وہ کیسی ہے، پھر دنیا کو بتانا کہ تم کیسے ہو۔ ہر انسان اپنے رویّے کا عکس نہیں ہوتا، کبھی کبھی سامنے والے کا برتاؤ ہی اسے اپنا انداز بدلنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ ہم اکثر لوگوں کو صرف اس لیے غلط سمجھ لیتے ہیں کیونکہ ہم نے انہیں ایک ہی روپ میں دیکھا ہوتا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ انسان ہر شخص کے ساتھ ایک جیسا نہیں ہوتا۔ کسی کے سامنے خاموشی اختیار کرتا ہے، کسی کے سامنے مسکراتا ہے، اور کسی کے سامنے اپنی اصل حقیقت بھی ظاہر نہیں کرتا۔ 🖤 اس لیے کسی کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے یہ ضرور سوچیں کہ شاید آپ نے اس شخص کا صرف وہی پہلو دیکھا ہے جو اس نے آپ کو دکھانا چاہا۔ لوگوں کو پرکھنے میں جلدی نہ کریں، وقت خود بتا دیتا ہے کہ کون کیسا ہے۔