@its_ahmad.28: تمہارے بعد شاید میں خود کو بھی سنبھال نہ سکوں، کیونکہ میری عادتوں میں بھی تم شامل ہو۔ تم سے بات کیے بغیر دن ادھورا لگتا ہے، اور تمہاری آواز کے بغیر رات خاموش لگتی ہے۔ میں نے تمہیں صرف محبت نہیں کی، تمہیں اپنی زندگی کا سکون سمجھ لیا ہے۔ لوگ کہتے ہیں وقت سب کچھ بھلا دیتا ہے، مگر کچھ لوگ وقت کے ساتھ اور بھی یاد آتے ہیں۔ اگر تم چلی گئیں تو میں کس سے اپنا دکھ کہوں گا؟ کون میری خاموشی کو تمہاری طرح سمجھے گا؟ کون میری آنکھوں میں چھپی اداسی پڑھ پائے گا؟ سچ تو یہ ہے کہ تمہارے بعد میں کسی اور سے محبت مانگنے کے قابل بھی نہیں رہوں گا۔ کیونکہ تم نے جو جگہ میرے دل میں بنائی ہے، وہ جگہ کسی اور کے لیے ہے ہی نہیں۔ 🤍🥀