@ismailskil: آج تورغر بمبل اکازئی میں مدرسے کے بچوں کا امتحان دیکھا تو دل خوشی سے بھر گیا۔ ❤️🥹 اتنے چھوٹے سے گاؤں میں اتنے کم وسائل کے باوجود ہمارے بچوں میں اتنی قابلیت دیکھ کر فخر محسوس ہوا۔ واقعی، اس سے بڑھ کر ہمارے لیے اور کیا خوشی ہو سکتی ہے! ❤️ اس کامیابی کا اصل کریڈٹ قاری رحمت نواز مدنی صاحب کو دینا چاہیے، جنہوں نے اتنے کم وقت میں بمبل جیسے گاؤں میں بچوں کی تعلیم و تربیت پر اتنی محنت کی۔ 👏❤️ ایسے لوگ ہمارے گاؤں کا اصل سرمایہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ قاری صاحب اور ہمارے تمام بچوں کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین 🤲