@ishrat_mughal3: #ishratmughal🇱🇾✌️ یوسی 118 کے زیرِ اہتمام محفلِ میلادالنبی ﷺ کا انعقاد یوسی 118 کے زوہیب انصاری کی جانب سے محفلِ میلادالنبی ﷺ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ حیدرآباد کی سینئر ق اور ممبر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن عشرت مغل نے خصوصی شرکت کی۔ محفلِ میلادالنبی ﷺ میں عاشقانِ رسول ﷺ نے بھرپور عقیدت و محبت کا اظہار کیا، جبکہ نعت خواں حضرات نے حضور اکرم ﷺ کی شانِ اقدس میں خوبصورت نعتیں پیش کیں اور درود شریف پڑھا گیا۔ تقریب میں شرکت کے موقع پر عشرت مغل کو سندھ کی روایتی ثقافت اجرک بطورِ تحفہ پیش کی گئی۔