بونیر کے عوام اور اربابِ اختیار کے نام اہم پیغام
یونیورسٹی آف بونیر ایک طرف تعلیم کو عام کرنے اور اعلیٰ تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے بلند و بالا دعوے کر رہی ہے، تو دوسری طرف اسی ادارے کی پالیسیوں اور رویے کے باعث ضلع بونیر کی واحد اور تاریخی سرکاری درسگاہ "گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز" کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔
یہ کالج بونیر کے عوام کا مشترکہ اثاثہ ہے۔ ہر ذی شعور شہری اس حقیقت سے بخوبی واقف ہے کہ کسی بھی پسماندہ ضلع میں ایک نئے تعلیمی ادارے کا قیام، اس کی منظوری اور اسے فعال بنانا کتنا کٹھن اور طویل مرحلہ ہوتا ہے۔ ایسے میں ایک نئے ادارے کی تعمیر کے لیے کسی پہلے سے قائم اور فعال ادارے کے وجود کو خطرے میں ڈالنا انتہائی افسوسناک ہے۔
تعلیمی اداروں کا کام علم کی روشنی پھیلانا ہے، نہ کہ ایک دوسرے کے خلاف پروپیگنڈا کرنا، غلط بیانی سے کام لینا یا کسی دوسرے ادارے کو ختم کرنے کی کوشش کرنا۔ کسی بھی قائم شدہ تعلیمی ادارے کو نیچا دکھانے یا اسے غیر فعال کرنے کی کوششیں دراصل علاقے کے نوجوانوں کو تعلیمی میدان میں مزید پسماندگی کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہیں۔
تمام تعلیمی اداروں کو ایک دوسرے کے وجود اور احترام کو تسلیم کرنا چاہیے۔ اداروں کے درمیان رقابت اور تصادم بونیر کے مستقبل، بالخصوص یہاں کے تعلیمی سفر کے لیے نہایت مہلک ثابت ہوگا۔
ہم اربابِ اختیار، منتخب نمائندوں اور اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کا فوری اور سنجیدگی سے نوٹس لیں، اور گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز کے تحفظ و بقا کو یقینی بنائیں۔
2026-08-30 15:28:21
1
IK KING 👑 :
❤️❤️❤️
2026-08-31 12:55:08
0
Bilal Ahmad :
❤️❤️❤️
2026-08-31 12:12:43
0
Mubarak shah gujjar1234 :
💕💕💕
2026-08-31 12:50:59
0
Wahid ShahPTi804 :
🥰🥰🥰
2026-08-31 12:45:51
0
AK☠️☠️☠️ khan :
🥰🥰🥰
2026-08-31 12:45:28
0
INAYAT ULLAH JAN 1523 :
❤️❤️❤️
2026-08-31 12:41:44
0
INAYAT ULLAH JAN 1523 :
🥰🥰🥰
2026-08-31 12:41:40
0
Basitkhan :
🥰🥰🥰
2026-08-31 12:35:47
0
乂ᑭᗩTᕼᗩᑎ乂 :
🌹🌹🌹
2026-08-31 12:33:15
0
乂ᑭᗩTᕼᗩᑎ乂 :
🥰🥰🥰
2026-08-31 12:33:13
0
乂ᑭᗩTᕼᗩᑎ乂 :
♥️♥️♥️
2026-08-31 12:33:11
0
lekhad Hussain :
🥰🥰🥰
2026-08-31 12:31:05
0
Umar Khan 804 :
❤️❤️❤️
2026-08-31 12:22:26
0
Iftikhar Ali Dëwãñâ :
🥰🥰🥰
2026-08-31 12:53:23
0
Asaf tanha :
🥰🥰🥰
2026-08-31 11:59:00
0
Asaf tanha :
❤️❤️❤️
2026-08-31 11:58:58
0
Shahid malang :
🥰🥰🥰
2026-08-31 11:48:27
0
Azarali Azarali :
🥰🥰🥰
2026-08-31 11:41:09
0
Imran Khan soldier :
❤️❤️❤️
2026-08-30 14:51:23
0
To see more videos from user @fgcbrand, please go to the Tikwm
homepage.