@king__bazai: وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور نے 27 ستمبر آزادی مارچ کے حوالے سے گرینڈ مشاورتی کانفرنس میں شرکت کی کانفرنس میں پاکستان تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت، ملک بھر سے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز، تنظیمی عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز نے بھرپور شرکت کی۔ گرینڈ مشاورتی کانفرنس میں 27 ستمبر آزادی مارچ کی تیاریوں، حکمتِ عملی اور تمام اہم پہلوؤں پر تفصیلی مشاورت کی گئی، جبکہ پارٹی قائدین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ 27 ستمبر آزادی مارچ عمران خان کی رہائی، ان کے آئینی و قانونی حقوق کے تحفظ، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی، جمہوریت، عوام کے حقِ حکمرانی اور پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے ایک پُرامن جدوجہد ہے۔ ہم اپنے قائد عمران خان کے نظریے اور پاکستان کے عوام کے حق کے لیے اتحاد، اتفاق اور باہمی مشاورت کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ ان شاء اللہ، 27 ستمبر کو پاکستان کے غیور عوام اور عمران خان کے شاہین ایک بار پھر ثابت کریں گے کہ جب قوم اپنے حق کے لیے متحد ہو جائے تو کوئی طاقت ان کی آواز کو دبا نہیں سکتی۔ پاکستان زندہ باد 🇵🇰 عمران خان پائندہ باد! #MalakAdilKhanBazai #ImranKhan #Pti #Bazai #quetta