@wahabo476: کچھ سوالات ہرگز نہیں پوچھنے چاہییں، جیسے کہ تمہاری اب تک شادی کیوں نہیں ہوئی؟ تم کام دھندا کیوں نہیں کرتے، آخر ویلے کیوں بیٹھے رہتے ہو؟ تمہاری اب تک اولاد کیوں نہیں ہوئی؟ تمہیں طلاق کیوں دی گئی؟ تم گھنٹوں کا سفر پیدل کیوں طے کرتے ہو؟ تمہارے پرانے دوست کہاں چلے گئے ؟ تم کرائے کے مکان میں کیوں رہتے ہو؟ تمہاری آنکھوں کے نیچے حلقے کیوں ہیں؟ تم دورانِ کام کہاں کھو جاتے ہو تمہاری چائے ٹھنڈی کیوں ہوجاتی ہے؟ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اُس نے سرِ راہ چلتے چلتے تمہارا ہاتھ کیوں چھوڑ دیا؟🌸